Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ذات پر مبنی مردم شماری کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنے کی کوشش

کانگریس نے دلیلوں کے ساتھ مودی حکومت پر حملہ کرتے ہویے کہا کہ خواتین ریزرویشن قابل بحث موضوع نہیں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
ذات پر مبنی مردم شماری کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنے کی کوشش

خواتین ریزرویشن بل پر بحث کے لیے مودی حکومت کے ذریعہ بلائے جا رہے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس پر کانگریس نے جم کر حملہ بولا ہے۔ کانگریس او بی سی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر انل جے ہند نے اس تعلق سے منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’خواتین ریزرویشن قابل بحث موضوع نہیں ہے، بات اب صرف اس کے نفاذ کی ہے۔ کل 16 اپریل سے مودی حکومت پارلیمنٹ کا ایک خصوصی اجلاس بلا رہی ہے، جس میں حکومت کچھ ترامیم لے کر آئے گی۔

ڈاکٹر انل جے ہند کے مطابق مودی حکومت نے اس سے قبل خود خواتین کے ریزرویشن کے لیے ایک روڈ میپ بنایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پہلے 2027 میں ذات پر مبنی مردم شماری ہوگی۔ اس کی بنیاد پر حد بندی کی جائے گی، تب جا کر خواتین ریزرویشن نافذ کریں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ’’انڈیا اتحاد نے کہا تھا کہ اسے 2024 میں ہی نافذ کر دیجیے، لیکن نریندر مودی نے کسی کی نہیں سنی، وہ نافذ نہیں ہوا۔ اب سننے میں آ رہا ہے کہ مودی حکومت 2011 کی مردم شماری پر اسے نافذ کرے گی، جو اب ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ ڈیموگرافی میں بہت تبدیلی آ چکی ہے۔ اگر حکومت کو 2011 کی بنیاد پر ہی خواتین ریزرویشن نافذ کرنا تھا تو پہلے کیوں نہیں کیا۔

کانگریس لیڈر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’’مودی حکومت ذات پر مبنی مردم شماری کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنا چاہتی ہے، اس کے پیچھے کچھ دلائل ہیں جنہیں آپ جان لیجیے۔ 20 جولائی 2021 کو پارلیمنٹ میں مودی حکومت نے بتایا کہ حکومت نے ایک پالیسی کے تحت فیصلہ کیا ہے کہ مردم شماری میں ایس سی/ایس ٹی کے علاوہ دیگر ذاتوں کی گنتی نہیں کی جائے گی۔ 21 ستمبر 2021 کو مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری نہ کرانے کا پالیسی پر مبنی فیصلہ لیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’24 اپریل 2024 کو نریندر مودی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کی بات کرنے والے ’اربن نکسل‘ ذہنیت کے ہیں۔ 30 اپریل 2025 کو کابینہ کی ایک میٹنگ ہوئی، جس کے بعد حکومت کے ایک وزیر نے کہا کہ ہم ذات پر مبنی مردم شماری کرائیں گے۔

Recent News

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

July 17, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری،11.21 لاکھ امیدوار کامیاب

July 17, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.