Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سی بی ایس ای ری-ایویلویشن پورٹل لانچ ہوتے ہی ٹھپ

طلبہ کو بے حد پریشانیوں کا سامنا ، سی بی ایس ای نے پورٹل بحال ہونے کا کیا دعویٰ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 days ago
سی بی ایس ای ری-ایویلویشن پورٹل لانچ ہوتے ہی ٹھپ

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں، جس کے سبب طلبہ کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تقریباً 4 دن کے طویل انتظار کے بعد جب دوبارہ جانچ (ری-ایویلویشن) اور تصدیق کا پورٹل لانچ ہوا تو طلبہ کی خوشی کی انتہا نہ تھی، لیکن طلبہ کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی، کیونکہ پورٹل لانچ ہونے کے کچھ ہی وقفے کے بعد ٹھپ پڑ گیا۔ اس سے طلبہ بے حد پریشانی میں مبتلا ہوئے اور ان کی سوشل میڈیا پر شکایات آنے لگیں۔ اس درمیان سی بی ایس ای نے ری-ایویلویشن پورٹل دوبارہ بحال ہونے کا دعویٰ کیا ہے، یعنی ری-ایویلویشن میں اب کسی طرح کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر طلبہ کو تمام تفصیلات بھرنے کے بعد بھی اسکرین فریز ہونے کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی طلبہ نے سوشل میڈیا پر درپیش خرابیوں کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ کچھ طلبہ نے پورٹل پر لاگ اِن کرنے سے متعلق شکایات بھی درج کرائی ہیں۔ ری-ایویلویشن پورٹل ٹھپ پڑنے کے سبب طلبہ اور والدین بے حد ناراض نظر آ رہے ہیں۔ یہ مسئلہ طویل انتظار اور سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں کے باوجود سامنے آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بورڈ کی جانب سے پورٹل لانچ کیے جانے کا کئی بار اعلان کیا گیا، اور آج جب طلبہ نے استعمال کرنا شروع کیا تو کچھ ہی دیر بعد انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس مسئلے سے 4,04,319 سے زائد طلبہ متاثر ہوئے ہیں، جو اس برس تصدیق، جوابی کاپیوں کی فوٹو کاپی اور دوبارہ جانچ کے لیے درخواست دینے کے خواہش مند تھے۔

سی بی ایس ای کے نئے آن اسکرین مارکنگ سسٹم پر جاری تنازعہ کے درمیان مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اندازہ ظاہر کیا تھا کہ جانچ کی گئی جوابی کاپیوں کو دیکھنے والے تقریباً ہر 5 میں سے ایک طالب علم تصدیق یا دوبارہ جانچ کے لیے مطالبہ کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر 80 ہزار تک درخواستیں موصول ہو سکتی ہیں۔ بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ہی دوبارہ جانچ کا عمل جاری ہے۔ طلبہ اور والدین نے ادائیگی کے نظام میں خرابی، زائد فیس، رسید نہ ملنا، لاگ اِن کے مسائل اور اسکین شدہ جوابی کاپیوں کے نہیں ملنے جیسی شکایات کی ہیں۔ بعض امیدواروں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جوابی کاپیاں دھندلی اور نامکمل تھیں یا ان کے اصل جوابات سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔

Recent News

خان سر کوچنگ سینٹر کو اڑانے کی دھمکی

خان سر کوچنگ سینٹر کو اڑانے کی دھمکی

June 3, 2026
حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی شروع

حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی شروع

June 3, 2026
خوراک، کپڑے، الیکٹرانکس اور دیگر اشیا مہنگی ہونے کا اندیشہ

خوراک، کپڑے، الیکٹرانکس اور دیگر اشیا مہنگی ہونے کا اندیشہ

June 3, 2026
کرناٹک ہائی کورٹ میں مسلم ممالک میں ’اسلامی سزا‘ کی تعریف

کرناٹک ہائی کورٹ میں مسلم ممالک میں ’اسلامی سزا‘ کی تعریف

June 2, 2026
سی بی ایس ای ری-ایویلویشن پورٹل لانچ ہوتے ہی ٹھپ

سی بی ایس ای ری-ایویلویشن پورٹل لانچ ہوتے ہی ٹھپ

June 2, 2026
ریلوے اسٹیشن پر نوجوان مسافر علی خان کا پیٹ پیٹ کر قتل

ریلوے اسٹیشن پر نوجوان مسافر علی خان کا پیٹ پیٹ کر قتل

June 2, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.