Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی کے جنتر منتر پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا پُرامن مظاہرہ

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ کا مطالبہ - پیپر لیک کے خلاف ناراضگی کا اظہار

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
دہلی کے جنتر منتر پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا پُرامن مظاہرہ

آج صبح دہلی پولیس نے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) کو جنتر منتر پر مظاہرہ کرنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد بڑی تعداد میں نوجوان جنتر منتر کی طرف بڑھتے ہوئے دکھائی دیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس دفتر کی طرف سے جاری خط کے مطابق ابھجیت دیپکے کی طرف سے دی گئی درخواست پر 6 جون 2026 کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک دھرنا و مظاہرہ کی منظوری دی گئی۔ یہ اجازت ایک بار کی خصوصی چھوٹ کے طور پر دی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ مظاہرہ سپریم کورٹ کی ہدایات اور طے شدہ اصولوں کے تحت منقد ہو ۔

دہلی پولیس سے مظاہرہ کی اجازت ملنے کے بعد ابھجیت دیپکے سیکورٹی انتظامات کے درمیان جنتر منتر پہنچے اور مظاہرہ میں شامل ہوئے۔ اس مظاہرہ میں کئی نوجوان کاکروچ بنا ہوا ماسک پہن کر ہاتھوں میں پھول لیے دکھائی دیے۔ اسکولی طلبا بھی بڑی تعداد میں اپنے سرپرستوں کے ساتھ جنتر منتر پہنچے، جن کے ہاتھوں میں ترنگا اور کتاب موجود تھا۔ مظاہرین مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ وہ ہاتھوں میں ایسے بینرس بھی لیے تھے جس پر دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ مانگا گیا تھا۔ ابھجیت دیپکے نے اس مظاہرہ کو پُرامن اور ڈسپلن میں جاری رکھنے کی لوگوں سے اپیل کی اور کہا کہ کسی بھی طرح کے تشدد سے خود کو محفوظ رکھیں۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرہ نیٹ 2026 پیپر لیک اور سی بی ایس ای کے آن اسکرین مارکنگ سسٹم میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ اس مظاہرہ کو کئی بڑی ہستیوں کی حمایت بھی حاصل ہوئی ہے، جن میں سماجی کارکن سونم وانگچک بھی شامل ہیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے نے مظاہرہ کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ سبھی امن و امان کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کو کامیاب بنائیں۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’سوشل میڈیا پوسٹ ہٹائی جا سکتی ہیں، لیکن ہمیں ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ایک ماہ سے ہم وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکومت کارروائی کرنے کی جگہ اکاؤنٹ ہیک اور پوسٹ ڈیلیٹ کرانے میں مصروف ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ یہ جنگ طویل چلنے والی ہے اور وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

Recent News

مغربی بنگال میں 9سے 17اگست تک ’ہر گھر ترنگا‘مہم

مغربی بنگال میں 9سے 17اگست تک ’ہر گھر ترنگا‘مہم

July 27, 2026
گریٹر نوئیڈامیں کھلے گڑھے میں گرنے سے 6 سالہ بچے کی موت

گریٹر نوئیڈامیں کھلے گڑھے میں گرنے سے 6 سالہ بچے کی موت

July 27, 2026
امتحانی نظام میں اصلاحات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس تشکیل

امتحانی نظام میں اصلاحات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس تشکیل

July 27, 2026
افطار معاملہ میں سپریم کورٹ میں جسٹس اُجول بھوئیاں کاسخت تبصرہ

افطار معاملہ میں سپریم کورٹ میں جسٹس اُجول بھوئیاں کاسخت تبصرہ

July 26, 2026
پرہلاد جوشی کو وزارتِ تعلیم کی اضافی ذمہ داری ملی

پرہلاد جوشی کو وزارتِ تعلیم کی اضافی ذمہ داری ملی

July 26, 2026
مرکزی وزیرِ تعلیم کااستعفی تعلیمی احتساب اور اصلاحات کی جانب پہلا قدم

مرکزی وزیرِ تعلیم کااستعفی تعلیمی احتساب اور اصلاحات کی جانب پہلا قدم

July 25, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.