Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

کمزور طبقات پر ہو رہے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا عزم

’دلت-مائناریٹی یونٹی میٹنگ‘ عنوان سے کانگریس صدر دفتر ’اندرا بھون‘ میں ایک انتہائی اہم اجلاس کا انعقاد

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
کمزور طبقات پر ہو رہے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا عزم

کانگریس کے درج فہرست ذات محکمہ اور اقلیتی محکمہ کے ذریعہ آج کانگریس صدر دفتر ’اندرا بھون‘ میں ایک انتہائی اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اس اجلاس میں ان دونوں ہی محکموں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمزور طبقات پر ہو رہے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔ ’دلت-مائناریٹی یونٹی میٹنگ‘ عنوان سے منعقد اس اجلاس سے کانگریس ایس سی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین ایڈووکیٹ راجندر پال گوتم اور کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے پارٹی عہدیداران و کارکنان سے خطاب کیا۔

اس میٹنگ کے بعد عمران پرتاپ گڑھی اور راجندر پال گوتم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں منعقدہ اجلاس اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق جانکاریاں دی گئیں۔ پریس کانفرنس میں عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ’’آج کی تقریب میں اقلیتی محکمہ اور درج فہرست ذات محکمہ نے کچھ اہم فیصلے لیے ہیں، اور اس میں بہت سے مشورے بھی آئے ہیں۔‘‘ انھوں نے آگے کہا کہ ’’جس طرح ملک میں دلتوں، قبائلیوں اور اقلیتوں کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں، اس کے خالف دونوں محکمے مل کر تحریک چلائیں گے۔ ہماری یہ تحریک 20 جولائی 2026 کو جنتر منتر پر ہوگی، جس میں ہم الگ الگ طبقات کے ساتھ ہو رہی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’جون ماہ کے تیسرے ہفتہ میں اقلیتی محکمہ اور درج فہرست ذات محکمہ کی قومی و ریاستی ایڈوائزری کونسل اتر پردیش واقع لکھنؤ میں ایک مشترکہ تقریب منعقد کرے گی۔

میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے آئندہ کے منصوبوں کی جانکاری بھی دی۔ انھوں نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی کے اقلیتی محکمہ اور ایس سی محکمہ کی طرف سے اس مہم کو ملک کی سبھی ریاستوں تک لے جایا جائے گا۔ جہاں بھی اس طرح کے استحصال اور ناانصافی کے معاملے سامنے آئیں گے، وہاں ہم مشترکہ طور سے متاثرین کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ہر ممکن مدد کریں گے۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ ’’ہمارا مقصد یہ ہے کہ سماج کے محروم اور کمزور طبقات کے من میں یہ بھروسہ بنا رہے کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین میں سبھی کو انصاف اور یکساں حقوق ملتے ہیں۔ اسی مقصد کے ساتھ ہم 20 جولائی کو دہلی کے جنتر منتر پر ایک عظیم الشان مظاہرہ کریں گے۔

Recent News

چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

August 24, 2026
مہاراشٹر کے  سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ- 3نوائیدہ کی جھلس کر موت

مہاراشٹر کے سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ- 3نوائیدہ کی جھلس کر موت

August 24, 2026
’فرسٹ اے سی کوچ‘ میں چوہے نے ریٹائرڈ افسر کی  ناک کتر دی

’فرسٹ اے سی کوچ‘ میں چوہے نے ریٹائرڈ افسر کی ناک کتر دی

August 24, 2026
وزارت دفاع کی خاتون عہدیدار نازیہ خانم کی خودکشی

وزارت دفاع کی خاتون عہدیدار نازیہ خانم کی خودکشی

August 24, 2026
ملک میں روزگار کی صورت حال کو لے کر مرکزی حکومت پر  کانگریس  کا حملہ

ملک میں روزگار کی صورت حال کو لے کر مرکزی حکومت پر کانگریس کا حملہ

August 24, 2026
دہلی میں سوائن فلو :حکومت نے جاری کی ایڈوائزری

دہلی میں سوائن فلو :حکومت نے جاری کی ایڈوائزری

August 23, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.