Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ایچ ڈی ایف سی بینک کی ایم سی ایل آر شرحوں میں اضافہ

اب ملک کے سب سے بڑے پرائیویٹ قرض دہندہ بینک کے صارفین کی ہوم لون اور کار لون کی ای ایم آئی بڑھ جاییگی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 hours ago
ایچ ڈی ایف سی بینک کی ایم سی ایل آر شرحوں میں اضافہ

 ملک کے سب سے بڑے پرائیویٹ قرض دہندہ ایچ ڈی ایف سی بینک نے اپنی ایم سی ایل آر شرحوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد بینک کے صارفین کی ہوم لون اور کار لون کی ای ایم آئی میں اضافہ ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں دیگر بینکوں کی جانب سے بھی شرحوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اس وقت ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی ریپو ریٹ 5.25 فیصد ہے۔ مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے مسلسل تیسری بار ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ایچ ڈی ایف سی بینک نے کس نوعیت کا اعلان کیا ہے۔

 

پرائیویٹ شعبہ کے بینک ایچ ڈی ایف سی بینک نے 8 جون 2026 سے مختلف مدتوں کے لیے مارجینل کاسٹ آف فنڈز بیسڈ لینڈنگ ریٹ (ایم سی ایل آر) میں 10 بیسس پوائنٹس تک اضافہ کر دیا ہے۔ سب سے زیادہ 10 بیسس پوائنٹس کا اضافہ 2 سالہ میعاد والے قرضوں کے لیے کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ شرح 8.45 فیصد سے بڑھ کر 8.55 فیصد ہو گئی ہے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق، ایک سالہ بینچ مارک MCLR میں 5 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرکے اسے 8.40 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ایک سالہ شرح کا استعمال عموماً صارفین کے قرضوں، جیسے آٹو لون، پرسنل لون اور ہوم لون کی شرحیں طے کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

اوورنائٹ، 3 ماہ، 6 ماہ اور 3 سال کی مدت والے ایم سی ایل آر میں بھی 5 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ شرحیں بالترتیب 8.10 فیصد، 8.20 فیصد، 8.35 فیصد اور 8.65 فیصد ہو گئی ہیں۔ ایم سی ایل آر میں اضافے کا یہ فیصلہ ریزرو بینک کی جانب سے جمعہ کے روز مسلسل دوسری بار شرح سود کو برقرار رکھنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔ ریزرو بینک نے یہ فیصلہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مغربی ایشیا کے بحران کے باعث رسد میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے ممکنہ اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا تھا۔

Recent News

ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

June 10, 2026
12 سال میں ملک کو ملا پیپر لیک اور بے تحاشہ مہنگائی کاتحفہ

12 سال میں ملک کو ملا پیپر لیک اور بے تحاشہ مہنگائی کاتحفہ

June 10, 2026
ایچ ڈی ایف سی بینک کی ایم سی ایل آر شرحوں میں اضافہ

ایچ ڈی ایف سی بینک کی ایم سی ایل آر شرحوں میں اضافہ

June 10, 2026
دہلی اسمبلی انتخابات:جنگپورہ سے فرہاد سوری ‘مٹیا محل سے عاصم احمد خان  اور بابر پور سے حاجی محمد اشراق خان کانگریس امیدوار

سبسیڈی والے سلنڈر کی تعداد 9 سے گھٹا کر 4 کیے جانے پر کانگریس چراغ پا

June 9, 2026
خان سرکو پٹنہ سول کورٹ سےراحت –  عدالت نے گرفتاری پر لگائی روک

خان سرکو پٹنہ سول کورٹ سےراحت – عدالت نے گرفتاری پر لگائی روک

June 9, 2026
جے پور میں مسجدومزارسمیت 125 سے زائد تجاوزات کو ہٹایا گیا

جے پور میں مسجدومزارسمیت 125 سے زائد تجاوزات کو ہٹایا گیا

June 9, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.