Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

3 زبانیں پڑھانے کی ’سی بی ایس ای‘ کی نئی پالیسی پرروک لگانے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا

بنچ نے کہا کہ اسی معاملے کو لے کر داخل کی گئیں دیگر درخواستوں کو 14 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ کوئی بھی حکم تفصیلی سماعت کے بعد ہی جاری کیا جا سکتا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سپریم کورٹ

نویں جماعت میں 2 ہندوستانی زبانوں سمیت کل 3 زبانیں پڑھانے کی ’سی بی ایس ای‘ کی نئی پالیسی پر فوری روک لگانے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے۔ عدالت کی ویکیشن بنچ نے نئی درخواست پر فوری مداخلت کرنے سے منع کر دیا۔ بنچ نے کہا کہ اسی معاملے کو لے کر داخل کی گئیں دیگر درخواستوں کو 14 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ کوئی بھی حکم تفصیلی سماعت کے بعد ہی جاری کیا جا سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے ’فرینڈز آف پیپل فار ایکٹو ڈیموکریسی‘ نامی تنظیم کی طرف سے دائر اس درخواست کو بھی دیگر درخواستوں کے ساتھ سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے قبل 27 مئی کو کورٹ نے سی بی ایس ای  اور این سی ای آر ٹی سے معاملے پر تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔ عدالت نے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریا بھاٹی سے نئی پالیسی کو نافذ کرنے کی تیاریوں پر رپورٹ پیش کرنے کے لیے بھی کہا تھا۔

گزشتہ سماعت میں عرضی گزاروں نے یکم جولائی 2026 سے شروع ہونے والے نئے سیشن میں اس پالیسی کو نافذ کرنے پر عبوری روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن عدالت نے اس سے انکار کر دیا تھا۔ دہلی، گروگرام، نوئیڈا اور چنئی کے 19 سرپرستوں اور اساتذہ کی طرف سے داخل کی گئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ 9 اپریل کو سی بی ایس ای نے کہا تھا کہ یہ پالیسی سیشن 30-2029 تک نافذ نہیں ہوگی، لیکن 15 مئی کو اچانک فیصلہ بدلتے ہوئے نیا حکم جاری کر دیا گیا۔

عرضی گزاروں نے کہا ہے کہ سی بی ایس ای کے اس قدم سے طلبہ اور سرپرستوں میں الجھن اور تشویش پیدا ہوئی ہے۔ پہلے سے جاری پڑھائی کے درمیان ایک نئی زبان کو سیکھنا ان کے لیے مشکل ہے۔ اب تک کئی اسکولوں میں نصابی کتابیں اور تربیت یافتہ اساتذہ دستیاب نہیں ہیں۔ زبان ذاتی پسند کا معاملہ ہے۔ اسے زبردستی مسلط کرنا غلط ہے۔

Recent News

عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد  سڑک حادثے میں جاں  بحق

عتیق احمد کے بیٹے آبان سمیت 2 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

August 6, 2026
حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

حب الوطنی کا معیار وندے ماترم نہیں ہو سکتا : جماعت اسلامی ہند

August 6, 2026
اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار  ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

August 6, 2026
تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

August 6, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مارچ اور مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ

August 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.