Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مہاراشٹرا میں 3000 ایل پی جی گیس سلنڈرندی میں گرے

سیلاب کے پانی میں جان پر کھیل کر سلنڈر حاصل کرنے کے لئے مقامی عوام کا ہجوم ‘انتظامیہ کی وارننگ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
12 hours ago
مہاراشٹرا میں  3000  ایل پی جی گیس سلنڈرندی میں گرے

رائے گڑھ :شٹراکے ضلع رائے گڑھ میں مسلسل موسلادھاربارش نے معمولاتِ زندگی کوبری طرح متاثرکردیا ہے۔ ندیوں میں طغیانی اورکئی علاقوں میں شدید پانی بھرنے سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پاتال گنگا ندی میں ہزاروں ایل پی جی سلنڈرس تیزبہاؤکے ساتھ تیرتے ہوئے نظرآئے۔ مقامی لوگوں کا ہجوم اپنی جان خطرے میں ڈال کربہتے ہوئے سلینڈروں کونکالنے کی کوشش کرتے دکھائی دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈکے کھالاپورواقع ایل پی جی باٹلنگ پلانٹ سے تقریباً 3 ہزارگیس سلنڈرسیلاب کے پانی میں بہہ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں کچھ سلینڈربھرے ہوئے ہیںجبکہ کچھ خالی تھے۔ ابتدائی جانچ کے مطابق چاوَنے (پاتال گنگا) میں واقع مہاراشٹرا انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے گودام میں شدید بارش کے باعث اچانک پانی بھرگیا۔ پانی کے بہاوکی شدت اس قدرتیزتھی کہ حفاظتی دیوارکوپارکرکے سلنڈرپاتال گنگا ندی میں بہہ گئے۔کئی لوگ رسّی، بانس اورلوہے کے ہک کی مدد سے پانی میں بہتے سلنڈروں کوباہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔ بعض افراد خطرناک سیلابی بہاؤکے باوجود دریا کے قریب پہنچ گئے تاکہ بہتے ہوئے سلینڈروں پرقبضہ کرسکیں۔ واقعہ کے بعد رائے گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگرکسی کودریا سے ایل پی جی سلینڈرملے ہیں تووہ انہیں اپنے پاس رکھنے کے بجائے فوری طورپرمتعلقہ تحصیلدارکے دفتریا ایچ پی سی ایل کے مجازڈیلرکے حوالے کردیں۔

انتظامیہ نے خبردارکیا ہے کہ گیس سلینڈرانتہائی حساس اورآتش گیراشیا میں شامل ہیں، اس لئے انہیں گھروں میں رکھنا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ پورے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اوربہہ جانے والے سلینڈروں کی بازیابی کیلئے خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

Recent News

ممتا بنرجی کی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

ٹی ایم سی کے مزید 9 بینک کھاتے فریز

July 10, 2026
مہاراشٹرا میں  3000  ایل پی جی گیس سلنڈرندی میں گرے

مہاراشٹرا میں 3000 ایل پی جی گیس سلنڈرندی میں گرے

July 10, 2026
عدالتوں میں الزامات طے کرنے میں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم

دہلی سے یوپی تک غیرقانونی تعمیرات پر سپریم کورٹ سخت

July 10, 2026
آندھرا پردیش کے کڈپا ضلع میں کووڈ-19 سے  2 افراد کی  موت

آندھرا پردیش کے کڈپا ضلع میں کووڈ-19 سے 2 افراد کی موت

July 10, 2026
مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ پر مسودہ تیار کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل

مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ پر مسودہ تیار کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل

July 9, 2026
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی باضابطہ طور پر تصدیق

نم آنکھو ں کے درمیان ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سپرد خاک

July 9, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.