Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

 دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے  مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
22 hours ago
یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر برائے سیاحت و اقتصادی امور عبداللہ بن طوق المری کی قیادت میں ایک وفد نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’یو اے ای کے وزیر برائے معیشت و سیاحت عبداللہ بن طوق المری اور ان کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس میں استقبال کر کے خوشی ہوئی۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’یہ ملاقات ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان باہمی اعتماد، مشترکہ مفادات اور قریبی تعاون پر مبنی مضبوط اور پائیدار شراکت داری کی عکاسی کرتی ہے۔ اس دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے ہمارے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یو اے ای کے وزیر سیاحت نے مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو کنجاراپو سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد رام موہن نائیڈو نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’یو اے ای کے وزیر برائے معیشت و سیاحت عبداللہ بن طوق المری سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔ ہندوستان اور یو اے ای کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کے مرکز میں ہمیشہ سے ایریل کنیکٹیویٹی کو بڑھانے پر زور رہا ہے۔ ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع، خصوصاً مینٹیننس، ریپیئر اینڈ اوورہال (ایم آر او) اور مینوفیکچرنگ پر بامقصد تبادلۂ خیال ہوا۔‘‘

ہندوستان اور یو اے ای دنیا کی قدیم ترین اور مضبوط تجارتی شراکت داریوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ 1960 کی دہائی میں تیل کی دریافت اور 1971 میں یو اے ای کے وفاقی ملک بننے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی رفتار ملی۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران یہ رشتہ روایتی تجارتی شراکت داری سے آگے بڑھ کر ایک ’جامع اسٹریٹجک شراکت داری‘ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اب یہ تعاون تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط تک وسعت اختیار کر چکا ہے۔ آج ہندوستان اور یو اے ای اپنے اپنے خطوں میں ایک دوسرے کے اہم ترین اقتصادی شراکت داروں میں شامل ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات 21ویں صدی میں کامیاب دوطرفہ تعاون کی ایک بہترین مثال بن چکے ہیں۔

Recent News

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

جموں اور کشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں بارش سے نقصان کا خطرہ برقرار

July 21, 2026
ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

ہم بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں یا صرف بہلا رہے ہیں؟

July 21, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

نیٹ امتحان اور پیپر لیک کے مسئلے پر سیاسی گھماسان جاری

July 21, 2026
امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

امریکہ اور کناڈا کے مابین کشیدگی میں اضافہ

July 21, 2026
طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر  نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

طلبہ پر لاٹھی چارج کو کانگریس صدر نے ’جمہوریت پر حملہ‘ قرار دیا

July 20, 2026
یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

یو اے ای کے وزیر سیاحت و اقتصادی امورکی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات

July 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.