Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

آبنائے ہرمز کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر میزائل حملہ – جہاز پر سوار تمام ہندوستانی ملاح محفوظ

تہران واقع ہندوستانی سفارت خانے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 hours ago
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو ایرانی فوج کی وارننگ

ایران کے سمندری علاقے میں جمعہ (24 جولائی) کو ایک ایل پی جی (لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس) ٹینکر پر حملہ ہوا۔ جہاز پر سوار تمام 28 ہندوستانی ملاح محفوظ ہیں۔ تہران میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ’’موزمبیق کے جھنڈے والے ایل پی جی ٹینکر ’دشا‘ پر حملہ ہوا، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ عملے کے تمام ہندوستانی اراکین محفوظ ہیں۔

ہندوستانی ملاحوں کی تنظیم ’فارورڈ سیمنز یونین آف انڈیا‘ کے مطابق یہ حملہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک نامعلوم میزائل سے کیا گیا۔ اس وقت ٹینکر خلیج فارس کی طرف بڑھ رہا تھا۔ حالانکہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، اس کی آفیشیل تصدیق اب تک نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس واقعے نے دنیا کے سب سے اہم سمندری تجارتی راستوں میں سے ایک آبنائے ہزمز کی سیکورٹی کو لے کر نئی تشویش پیدا کر دی ہے۔ ایران اور عمان کے درمیان واقع یہ سمندری راستہ عالمی توانائی کی سپلائی کے لیے انتہائی اہم مانا جاتا ہے۔ حالیہ تنازعہ سے قبل دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی سپلائی اسی راستے سے گزرتی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر تناؤ بڑھنے کے بعد اس علاقے میں سمندری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ جولائی کی شروعات میں دونوں ممالک کے درمیان قائم عارضی جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد حملوں اور جوابی حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا، جس سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی سیکورٹی کو لے کر تشویش بڑھ گئی ہے۔ ہندوستانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر ہندوستانی شہریوں کی سیکورٹی کے لیے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

طلبہ پر دہلی پولیس کی کارروائی :سپریم کورٹ میں پیر کوباقاعدہ سماعت

July 25, 2026
آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو ایرانی فوج کی وارننگ

آبنائے ہرمز کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر میزائل حملہ – جہاز پر سوار تمام ہندوستانی ملاح محفوظ

July 25, 2026
این ٹی اے کے 47 افسران برطرف

این ٹی اے کے 47 افسران برطرف

July 25, 2026
جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کی اہلیہ کا انتقال

جامع مسجد کے سابق شاہی امام سید احمد بخاری کو 19 سال پرانے مقدمے میں ضمانت

July 25, 2026
احتجاج کے دوران زخمی طالب علم کو میڈیا کے سامنے لائے راہل

احتجاج کے دوران زخمی طالب علم کو میڈیا کے سامنے لائے راہل

July 24, 2026
حوثیوں کا 2سعودی آئیل ٹینکروں پر حملہ تاہم عملے کے ارکان محفوظ

حوثیوں کا 2سعودی آئیل ٹینکروں پر حملہ تاہم عملے کے ارکان محفوظ

July 24, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.