Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست بہار

پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگی اور پیپر لیک کے خلاف احتجاج

حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
6 hours ago
پٹنہ میں  بھرتی امتحانات میں بے ضابطگی اور پیپر لیک کے خلاف احتجاج

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں منگل کو بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے طلبہ نے روزگار کے بہتر مواقع، تعلیمی نظام میں اصلاحات اور دیگر مطالبات کے حق میں وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کی جانب مارچ کیا۔ رپورٹ کے مطابق، طلبہ کا مارچ اس وقت کشیدہ صورت اختیار کر گیا جب مظاہرین نے وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے پولیس کی لگائی گئی بیریکیڈنگ عبور کرنے کی کوشش کی۔ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا اور متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

این ایس یو آئی سمیت کئی دیگر طلبہ تنظیموں کی مشترکہ اپیل پر ہزاروں طلبہ جے پی گولمبر سے وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کی جانب مارچ کے لیے روانہ ہوئے۔ مظاہرین ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔ پولیس نے پیشگی انتظامات کے تحت جے پی گولمبر، انکم ٹیکس گولمبر، ڈاک بنگلہ چوراہے اور دیگر حساس مقامات پر بیریکیڈنگ کر رکھی تھی تاکہ مظاہرین کو وزیر اعلیٰ رہائش گاہ تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔

جب طلبہ نے بیریکیڈ ہٹانے اور آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل اور تلخ نوک جھونک شروع ہوگئی۔ صورتحال کشیدہ ہوتے ہی اضافی پولیس فورس کو طلب کر لیا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے اور حالات پر قابو پانے کے لیے واٹر کینن سے پانی کی تیز بوچھاڑ کی۔ اس کارروائی کے بعد کئی طلبہ سڑک پر بیٹھ گئے اور وہیں احتجاج جاری رکھا۔ پولیس نے انہیں سمجھا بجھا کر سڑک کے کنارے منتقل کیا اور مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔

احتجاج کے باعث جے پی گولمبر سے ڈاک بنگلہ چوراہے تک ٹریفک کچھ وقت کے لیے متاثر رہی۔ وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کی طرف جانے والے تمام اہم راستوں پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں اور خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا، جبکہ واٹر کینن سمیت دیگر حفاظتی وسائل بھی پہلے سے تیار رکھے گئے تھے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.