Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

غزہ میں 300 دنوں میں 300 بچے ہلاک: یونیسیف

علاقے میں شہریوں کو شدید فوجی حملوں کا سامنا ہے جن میں گولہ باری، گولیاں اور بحری فائرنگ شامل ہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
غزہ میں 300 دنوں میں 300 بچے ہلاک: یونیسیف

غزہ ۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے  کہا کہ غزہ میں گذشتہ 300 دنوں میں کم از کم 300 بچے ہلاک ہو چکے ہیں یعنی اوسطاً روزانہ ایک بچہ کیونکہ علاقے میں شہریوں کو شدید فوجی حملوں کا سامنا ہے جن میں گولہ باری، گولیاں اور بحری فائرنگ شامل ہے۔ ادارے نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران مزید سینکڑوں بچے مبینہ طور پر زخمی ہوئے۔اقوامِ متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (اوچا)نے کہا، غزہ میں بچے مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں جن میں پْرہجوم پناہ گاہیں اور صاف پانی اور صحت تک محدود رسائی شامل ہیں۔اوچا نے خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے حملے اور اسرائیلی فوجی کارروائیاں فلسطینیوں کے گھروں اور معاش کو متاثر کر رہی ہیں۔اسرائیلی آبادکاروں نے مبینہ طور پر الخلیل کے علاقے مسافر یطہ میں الطوبا کی فلسطینی کمیونٹی میں راتوں رات گھروں کو آگ لگا دی جس سے 14 بچوں سمیت تین خاندان بے گھر ہو گئے۔ انہوں نے رشتہ داروں یا ہمسایوں کے پاس پناہ لی۔اوچا نے کہا کہ دو بچوں سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے اور دیگر املاک کے ساتھ ایک سولر پاور سسٹم اور جانوروں کا 10 ٹن چارہ تباہ ہو گیا۔
سال کے آغاز اور جولائی کے اختتام کے درمیان اوچا نے 250 فلسطینی کمیونٹیز میں اسرائیلی آبادکاروں کے 1,380 سے زیادہ واقعات کی دستاویز بندی کی جن کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں اور املاک کو نقصان پہنچا۔ یہ روزانہ اوسطاً چھے سے سات حملے بنتے ہیں۔اوچا نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران آبادکاروں کے حملوں اور ان سے متعلق رسائی کی پابندیوں کے نتیجے میں 2,300 سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہوئے۔ ادارے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور انہیں نشانہ بنانے والے مجرموں کا احتساب ہونا چاہیے۔

Recent News

کینیڈا  میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی تیاری

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی عرضی پر مرکز اور این سی پی سی آر کو نوٹس

October 17, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

اب سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ووٹر لسٹ کی ریڈیبل کاپی شیئر کی جائے گی

October 16, 2026
یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل  پر حملہ ، چار افراد جاں  بحق

یمن میں حوثیوں کا صدارتی محل پر حملہ ، چار افراد جاں بحق

October 16, 2026
امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد  کی موت

امریکی اسکول میں فائرنگ – تین بچوں سمیت چار افراد کی موت

October 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مذہب تبدیل کرنے کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا ریزرویشن: سپریم کورٹ

October 15, 2026
آئی ڈی بی آئی بینک کے 60.72 فیصد حصص کی فروخت پر کانگریس چراغ پا

آئی ڈی بی آئی بینک کے 60.72 فیصد حصص کی فروخت پر کانگریس چراغ پا

October 15, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.