Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

انتخابی میدان میں ’دھرتی پکڑ‘ کو ہر بار اپنے حریفوں سے شکست ملی، لیکن انہوں نے کبھی دل سے ہار نہیں مانی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
16 hours ago
280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

پنچایت سے لے کر صدر کے عہدے تک 280 سے زیادہ انتخابات لڑنے والے بہار واقع بھاگلپور باشندہ ناگرمل باجوریا عرف ’دھرتی پکڑ‘ کا انتقال ہو گیا۔ انہوں نے 3 ستمبر کو پٹنہ میں 96 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ اگرچہ انتخابی میدان میں انہیں ہر بار اپنے حریفوں سے شکست ملی، لیکن انہوں نے کبھی دل سے ہار نہیں مانی۔ زندگی کی آخری منزل تک انتخابات لڑنے کا ان کا حوصلہ برقرار رہا۔ جمعہ کو بھاگلپور کے براری واقع شمشان گھاٹ پر ان کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

ناگرمل باجوریا نے اپنے طویل انتخابی سفر کے دوران کئی بڑے سیاسی چہروں کے خلاف انتخابات لڑے۔ انہوں نے پہلی بار 1969 میں سابق صدر وی وی گری کے خلاف انتخابی پرچہ داخل کیا تھا۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے خلاف رائے بریلی سے اور راجیو گاندھی کے خلاف امیٹھی سے بھی انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کی تھی۔ ان انتخابات میں اترنے کے بعد انہوں نے ملک بھر میں سرخیاں بٹوری تھیں۔ 2012 میں ناگرمل باجوریا نے صدارتی انتخاب میں بھی اپنی دعویداری پیش کی تھی۔ انہوں نے پرنب مکھرجی کے خلاف صدر عہدے کے انتخاب کے لیے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا تھا۔

ناگرمل باجوریا اور ان کا خاندان 1930 میں پاکستان کے لاہور سے آکر بھاگلپور میں آباد ہوا تھا۔ اس کے بعد بھاگلپور ہی ان کا عملی میدان بنا اور طویل عرصہ تک وہ یہاں سماجی اور انتخابی سرگرمیوں میں سرگرم رہے۔ ناگرمل باجوریا انتخابات لڑنے کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ انتخاب جیتنا کبھی ان کی ترجیح نہیں رہی۔ ان کا بنیادی مقصد لوگوں کو جمہوریت میں ایک عام آدمی کی طاقت کا احساس دلانا تھا۔

ناگرمل باجوریا کی انتخابی زندگی جتنی زیر بحث رہی، اتنا ہی ان کا سماجی خدمت سے بھی گہرا ناطہ تھا۔ عمر کی آخری منزل میں وہ ضعیفی سے متعلق صحت کے مسائل سے نبرد آزما تھے۔ اس کے باوجود انتخابی میدان میں اترنے کا ان کا جذبہ کم نہیں ہوا۔ ان کی زندگی جمہوریت میں عام لوگوں کی شرکت اور ان کی طاقت پر یقین کی مثال سمجھی جاتی رہی ہے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.