Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سہارنپور میں مسجد منہدم کیے جانے سے مولانا ارشد مدنی ناراض

جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ بلڈوزر تفریق اور نفرت پر مبنی سیاست کی علامت بن چکا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 hours ago
وقف ترمیمی بل کے خلاف قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا مولانا ارشد مدنی کا اعلان

اتر پردیش کے سہارنپور کلکٹریٹ واقع ایک قدیم مسجد کو 5 ستمبر کی صبح تقریباً 5 بجے منہدم کیے جانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اس معاملہ میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اپنی سخت ناراضگی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس واقعہ نے ملک کے سامنے ایک بار پھر یہ بنیادی سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا آئین اور قانون کی پابندی ہر شہری اور ہر مذہب کے لیے واقعی یکساں ہے؟ اگر آئین سب کو مساوات، مذہبی آزادی اور قانون کے یکساں تحفظ کا حق دیتا ہے تو اس کے اصل نفاذ میں دوہرا معیار کیوں نظر آتا ہے؟

مولانا مدنی نے کہا کہ سہارنپور کا واقعہ صرف ایک مسجد کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ یہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، مذہبی آزادی، شہری مساوات اور ریاست کے غیر جانبدارانہ کردار سے جڑا ہوا ایک انتہائی حساس معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1991 میں جو عبادت گاہوں کا قانون لایا گیا تھا، وہ اب بھی موجود ہے۔ انتظامیہ کی یہ کارروائی نہ صرف اس قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ جو نیا وقف قانون لایا گیا ہے، اس کے بھی خلاف ہے۔ انھوں نے بتایا کہ نئے وقف قانون میں وقف بائی یوزر کی دفعہ ہے، سہارنپور مسجد کو منہدم کیا جانا اس قانون کی بھی واضح خلاف ورزی ہے۔ اس مسجد کا تو وقف بورڈ میں رجسٹریشن بھی ہے، جس کا نمبر 451 ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ زمین شروع سے ہی یعقوب خان اور وحید خان کے نام سے ہے، اس کے باوجود کارروائی کس انصاف کے تحت کی گئی؟

مولانا ارشد مدنی نے واضح لفظوں میں کہا کہ اگر غیر قانونی قبضہ اور تجاوزات ہی کارروائی کا واحد معیار ہے تو پھر یہی معیار ہر مذہب اور ہر طبقہ کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ لیکن اس طرح کے بہانوں اور وجوہات سے صرف ایک مخصوص برادری کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مولانا مدنی نے یہ سوال بھی کیا کہ اگر ملک کے مختلف حصوں میں سرکاری زمینوں، سڑکوں، عوامی مقامات اور دوسری جگہوں پر برسوں اور دہائیوں سے مذہبی تعمیرات موجود ہیں، تو کیا ان تمام تعمیرات کے خلاف بھی انتظامیہ اسی عجلت، اسی سختی اور اسی معیار کے ساتھ کارروائی کر رہی ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر کسی ایک مذہبی مقام کے معاملے میں غیر معمولی سختی انصاف کے اصول پر سوال کھڑا کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی مذہبی مقام کی ملکیت یا زمین سے متعلق قانونی تنازعہ کو عدالت میں طے کیا جا سکتا ہے، لیکن طویل عرصے سے جاری مذہبی استعمال والی جگہ، تاریخی دستاویزات اور زمینی حقائق کو بھی قانون کے دائرے میں پوری سنجیدگی سے دیکھا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں مسجد کمیٹی کا موقف بھی اہم ہے۔

مولانا ارشد مدنی نے میڈیا کے سامنے اس حقیقت کو سامنے رکھا کہ کمیٹی نے عدالت میں مختلف تاریخی دستاویزات پیش کیے تھے کہ مسجد کا وجود کلکٹریٹ کی موجودہ عمارت سے پہلے کا ہے۔ کچھ رپورٹس کے مطابق کمیٹی کی جانب سے 1911 سے متعلق دستاویزات، میونسپل ریکارڈ اور پرانے ریونیو ریکارڈ بھی عدالت کے سامنے رکھے گئے تھے، لیکن انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں بنیادی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کسی مقام پر ایک صدی سے زیادہ عرصہ تک بغیر کسی رکاوٹ کے نماز ادا ہوتی رہی ہو، نسل در نسل لوگ اسے مسجد کے طور پر استعمال کرتے رہے ہوں اور اس کے قدیم ہونے سے متعلق دستاویزی دعوے بھی موجود ہوں تو اس پوری تاریخی حقیقت کو محض ایک انتظامی تنازعہ کے طور پر دیکھنا کہاں تک مناسب ہے؟

مولانا مدنی نے صاف طور پر کہا کہ یہ ملک کسی ایک مذہب یا کسی ایک طبقے کا نہیں ہے۔ ہندوستان ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اور تمام مذاہب و عقائد کے لوگوں کا مشترکہ وطن ہے۔ آئین نے کسی کو پہلے درجہ اور کسی کو دوسرے درجہ کا شہری نہیں بنایا ہے۔ پھر انتظامیہ کے رویے سے ایسا احساس کیوں پیدا ہوتا ہے کہ مذہبی شناخت انصاف کے معیار کو متاثر کر رہی ہے؟ ان کا کہنا ہے کہا کہ ہم حکومت سے کوئی خصوصی رعایت نہیں مانگ رہے ہیں، ہم صرف مساوی انصاف مانگ رہے ہیں۔ ہمارا سوال بالکل سیدھا ہے، جو قانون مسجد کے لیے ہے، وہی قانون ہر مذہبی مقام کے لیے کیوں نہیں ہے؟ جو معیار ایک مسلمان کے لیے ہے، وہی دوسرے شہری کے لیے کیوں نہیں ہے؟ اگر آئین اور قانون سب کے لیے ہیں تو اس کا تحفظ اور نفاذ بھی سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔

Recent News

وقف ترمیمی بل کے خلاف قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا مولانا ارشد مدنی کا اعلان

سہارنپور میں مسجد منہدم کیے جانے سے مولانا ارشد مدنی ناراض

September 6, 2026
اتراکھنڈ میں مدارس کے خلاف کارروائی، اب تک 20 مدارس بند

اتراکھنڈ میں مدارس کے خلاف کارروائی، اب تک 20 مدارس بند

September 6, 2026
مدھیہ پردیش میں 30 قبائلی بچوں کی موت کی خبر بے حد فکر انگیز – راہل گاندھی

مدھیہ پردیش میں 30 قبائلی بچوں کی موت کی خبر بے حد فکر انگیز – راہل گاندھی

September 5, 2026
ملازمین سے بغیر تنخواہ کام کرانے میں ہندوستان سرفہرست

ملازمین سے بغیر تنخواہ کام کرانے میں ہندوستان سرفہرست

September 5, 2026
یوم اساتذہ کے موقع پر اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر طنز

یوم اساتذہ کے موقع پر اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر طنز

September 5, 2026
ضلعی عدالت کے حکم پرسہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد منہدم

ضلعی عدالت کے حکم پرسہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد منہدم

September 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.