Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی-این سی آرکے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ زوردار بارش

راجدھانی دہلی سے لے کر نوئیڈا، گروگرام اور غازی آباد تک بارش کے بعد درجۂ حرارت میں گراوٹ درج

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی-این سی آر میں نئے ہفتہ کی شروعات تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے ساتھ ہوئی ہے۔ اس بارش نے موسم کا مزاج پوری طرح بدل دیا ہے۔ راجدھانی دہلی سے لے کر نوئیڈا، گروگرام اور غازی آباد تک بارش کے بعد درجۂ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے، جس سے موسم میں ہلکی ٹھنڈک محسوس ہونے لگی ہے۔ آسمان پر کالی گھٹائیں پوری طرح چھائی ہوئی ہیں، جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دن بھر موسم ایسا ہی رہنے والا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے اگلے 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ زوردار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یعنی ٹھنڈ کا اثر اب زیادہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ اتوار کی شام سے ہی این سی آر میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور پیر کی علی الصبح بارش نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا۔ موسم میں اس تبدیلی کی وجہ مغربی خلل (ویسٹرن ڈسٹربنس) بتائی جا رہی ہے، جس کا اثر شمالی ہندوستان کے موسم پر پڑا ہے۔

پیر کی علی الصبح گرج چمک کے ساتھ دہلی، نوئیڈا، گروگرام اور غازی آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، جس کے بعد موسم کافی خوش گوار ہو گیا۔ کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی صورت حال بھی پیدا ہو گئی۔ دہلی کے وسطی اور جنوبی حصوں، خاص طور پر کناٹ پلیس اور کالکاجی مندر کے آس پاس بھی بادل جم کر برسے۔ اس موسلادھار بارش کے سبب صبح سویرے ہی ٹریفک جام والی صورت حال دیکھنے کو ملنے لگی۔ محکمۂ موسمیات نے پہلے ہی امکان ظاہر کیا تھا کہ آج دہلی میں بارش ہو سکتی ہے۔ شاردیہ نوراتری کے دوسرے دن جھندے والان مندر کے آس پاس کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت حال دیکھی گئی، جس کی وجہ سے عقیدت مندوں اور راہ گیروں کو آمد و رفت میں کچھ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Recent News

نیپال میں پھر سیلاب کا قہر،  45 مکانات اور 6 پل  تباہ

نیپال میں پھر سیلاب کا قہر، 45 مکانات اور 6 پل تباہ

October 12, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی-این سی آرکے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ زوردار بارش

October 12, 2026
مجھے بیڈ روم سے گھسیٹ کر لے گئے، چپل تک نہیں پہننے دی: دھرو راٹھی

مجھے بیڈ روم سے گھسیٹ کر لے گئے، چپل تک نہیں پہننے دی: دھرو راٹھی

October 11, 2026
ریاض میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر13اکتوبر تک اکاسا ایئر کی سبھی پروازیں ملتوی

ریاض میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر13اکتوبر تک اکاسا ایئر کی سبھی پروازیں ملتوی

October 11, 2026
12 اکتوبر کو  ملک کے نوجوان ایک بار پھر سڑکوں پر اتریں گے

12 اکتوبر کو ملک کے نوجوان ایک بار پھر سڑکوں پر اتریں گے

October 11, 2026
دہلی فساد معاملہ میں عآپ کے سابق کونسلر طاہر حسین قصوروار قرار

دہلی فساد معاملہ میں عآپ کے سابق کونسلر طاہر حسین قصوروار قرار

October 10, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.