Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

نیپال میں پھر سیلاب کا قہر، 45 مکانات اور 6 پل تباہ

سیلاب میں341 میگاواٹ کے بجلی منصوبے کا مرکزی کیمپ اور تعمیراتی آلات بھی بہہ گئے۔ 10 افراد لاپتہ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
نیپال میں پھر سیلاب کا قہر،  45 مکانات اور 6 پل  تباہ

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ایک بار پھر بڑے پیمانے پر تباہی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گورکھا ضلع میں اتوار کی صبح تقریباً 4:30 بجے بوڑھی گنڈک ندی میں آنے والے سیلاب میں 45 مکانات اور 6 پل بہہ گئے۔ اس سے بجلی منصوبوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اتوار کے روز ہی سیلاب میں 10 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، جن کا اب تک کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ فوج نے 9 غیر ملکی شہریوں سمیت 82  افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔ اس سیلاب کی وجہ سے پیر کے روز بھی حالات سنگین بنے ہوئے ہیں۔ افسران نے ندی کے کنارے رہنے والوں سے بالائی مقامات پر منتقل ہونے کے لیے کہا تھا۔ بوڑھی گنڈک میں اچانک آئے سیلاب کی وجہ سے بہار میں بھی سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس تازہ آفت نے بھوٹے کوشی اور تریشولی ندیوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی یاد تازہ کر دی ہے۔

گورکھا کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر دھرمندر کمار مشرا نے بتایا کہ اتوار کی صبح سیلاب کی اطلاع ملی۔ ایک بار پھر آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ افسر کے مطابق فی الحال کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاع کے مطابق سیلاب چومنوبری دیہی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 6 کے علاقے سے نیچے کی جانب آیا اور ندی کے کنارے واقع بستیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ ’نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی‘ کے ترجمان شانتی مہت کے مطابق چومنوبری میں لوکپا اور چوملنگ کے درمیان بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ اس کی وجہ سے ندی کا بہاؤ رک گیا اور بعد میں رکا ہوا پانی آگے بڑھنے کی وجہ سے سیلاب آگیا۔

نیپالی میڈیا رپورٹ کے مطابق بوڑھی گنڈک ندی میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے سلیری، پایوکا اور جگت میں ندی کے کنارے واقع مکانات بہہ گئے۔ سیلاب میں کئی پل بھی بہہ گئے ہیں۔ نیپالی فوج نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ بوڑھی گنڈک ندی میں سیلاب آنے کے بعد فوج کی ایک ٹکڑی کو راحت رسانی کی مہم میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس ٹکڑی نے6  افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔ چومنوبری دیہی میونسپلٹی کے صدر نیما لاما نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چومکے کھولا نامی آبی دھارے کا بہاؤ متاثر ہو گیا تھا۔ اس کے بعد پانی کا بہاؤ بڑھا اور اچانک سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس واقعے کی وجہ سے ندی کے آس پاس رہنے والوں کے لیے خطرہ بڑھ گیا۔

Recent News

نیپال میں پھر سیلاب کا قہر،  45 مکانات اور 6 پل  تباہ

نیپال میں پھر سیلاب کا قہر، 45 مکانات اور 6 پل تباہ

October 12, 2026
دہلی میں آسمان  ابر آلود رہنےاور گرج و چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

دہلی-این سی آرکے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ زوردار بارش

October 12, 2026
مجھے بیڈ روم سے گھسیٹ کر لے گئے، چپل تک نہیں پہننے دی: دھرو راٹھی

مجھے بیڈ روم سے گھسیٹ کر لے گئے، چپل تک نہیں پہننے دی: دھرو راٹھی

October 11, 2026
ریاض میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر13اکتوبر تک اکاسا ایئر کی سبھی پروازیں ملتوی

ریاض میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر13اکتوبر تک اکاسا ایئر کی سبھی پروازیں ملتوی

October 11, 2026
12 اکتوبر کو  ملک کے نوجوان ایک بار پھر سڑکوں پر اتریں گے

12 اکتوبر کو ملک کے نوجوان ایک بار پھر سڑکوں پر اتریں گے

October 11, 2026
دہلی فساد معاملہ میں عآپ کے سابق کونسلر طاہر حسین قصوروار قرار

دہلی فساد معاملہ میں عآپ کے سابق کونسلر طاہر حسین قصوروار قرار

October 10, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.