Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

امریکی صدارتی انتخابات میں جیت پر ٹرمپ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی مبارکباد

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 years ago
امریکی صدارتی انتخابات میں جیت پر ٹرمپ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی مبارکباد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدارتی انتخابات میں جیت پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ لکھ کر ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ وہ ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تعاون کی تجدید کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم مودی نے ایکس  پر ایک پوسٹ میں لکھا: “میرے دوست @رئیل ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کی تاریخی انتخابی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ جیسا کہ آپ  نے اپنی پچھلی میعاد کی کامیابیوں کو آگے بڑھایا ہے، میں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے  تعاون کی تجدید کا منتظر ہوں۔ اپنے لوگوں کی بہتری اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ہم مل کر کام کریں گے۔

بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات، اسٹریٹجک تعاون اور ذاتی خوشگوار تعلقات رہے ہیں۔ 2019 میں ہیوسٹن میں “ہاؤڈی مودی!” اور 2020 میں احمد آباد میں “نمستے ٹرمپ” جیسے بڑے پروگراموں میں ان کی دوستی واضح طور پر نظر آئی تھی، جہاں انہوں نے بڑے ہجوم سے خطاب کیا اور ایک دوسرے کی جم کر تعریف کی تھی ۔

اسٹریٹجک کے لحاظ سے ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی دفاع اور سلامتی پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ، جس سے تعلقات خاص طور پر پاکستان کی جانب سے لاحق خطرات کے پیش نظر مضبوط ہوئے۔ انہوں نے خطے میں چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کرتے ہوئے “آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل” کے وژن کا بھی اشتراک کیا۔

 

Recent News

کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

کابینہ سکریٹری نے نیٹ امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

June 13, 2026
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو غداری کے جرم میں 30 سال قید کی سزا

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو غداری کے جرم میں 30 سال قید کی سزا

June 13, 2026
آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ

June 13, 2026
امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر اپوزیشن کا احتجاج

مدھیہ پردیش میں راجیہ سبھا کی تینوں سیٹوں پر بی جے پی امیدوار بلا مقابلہ منتخب

June 12, 2026
سائبر کرائم کے خلاف سخت قدم – تمام  جعلی کنٹری کوڈ بلاک

سائبر جرائم کے خلاف مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سےتفصیلی ایڈوائزری جاری

June 12, 2026
جنوبی افریقی خاتون بالکونی سےچھلانگ لگا کر ہلاک

جنوبی افریقی خاتون بالکونی سےچھلانگ لگا کر ہلاک

June 12, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.