Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home English Business

17 ہزار کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں CBI کی بڑی کارروائی، انیل امبانی کے گھر سمیت متعدد مقامات پر چھاپے، ایف آئی آر درج

انیل امبانی کی رہائش پر صبح 7 بجے CBI افسران نے تلاشی مہم کا آغاز کیا۔ اس وقت انیل امبانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پر موجود تھے۔ اس سے قبل ای ڈی نے بھی انیل امبانی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

affan by affan
1 year ago
17 ہزار کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں CBI کی بڑی کارروائی، انیل امبانی کے گھر سمیت متعدد مقامات پر چھاپے، ایف آئی آر درج

انل امبانی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ای ڈی کے بعد اب سی بی آئی نے 17,000 کروڑ روپے کے مبینہ بینک دھوکہ دہی معاملے میں کارروائی تیز کرتے ہوئے انل امبانی اور ان کی کمپنی ریلائنس کمیونکیشنز (آر کام) سے وابستہ کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ سی بی آئی کی ٹیم ہفتہ کی صبح تقریباً 7 بجے انل امبانی کی کف پریڈ سیونڈ میں واقع رہائش گاہ پر پہنچی، جہاں ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ تلاشی مہم میں سی بی آئی کے 7 سے 8 افسر شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی کارروائی کا مرکز یس بینک اور ریلائنس گروپ کے درمیان مالی لین دین سے متعلق دستاویزات کی جانچ ہے۔ ایجنسی قرض کی رقم کے غلط استعمال اور بینکوں سے فراڈ کے ممکنہ شواہد جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سی بی آئی نے ریلائنس کمیونکیشنز کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی ہے، جس میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو 2 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی یکم اگست کو انل امبانی کو اسی فراڈ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

دوسری جانب مالیاتی منڈی میں بھی اس کارروائی کے اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔ انل امبانی کی کمپنیوں کے شیئر دباؤ میں ہیں۔ ریلائنس انفراسٹرکچر اور ریلائنس پاور کے شیئرز میں ایک مہینے کے دوران 22 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ حالانکہ، ریلائنس انفراسٹرکچر کو حال ہی میں نورتن کمپنی NHPC سے بڑا آرڈر ملا ہے، اور ریلائنس پاور کی ایک معاون کمپنی نے بھوٹان میں جوائنٹ وینچر قائم کیا ہے۔

read more……qaumiawaz.com

Recent News

امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

September 16, 2026
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

عازمین حج کی طبی جانچ کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.