Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home English Education & Career

نینی تال: عدالت کا فیصلہ — بغیر مدرسہ بورڈ کی منظوری کے ادارے ’مدرسہ‘ کا لفظ استعمال نہ کریں

سینئر جج جسٹس منوج کمار تیواری کی سنگل بنچ نے بغیر مدرسہ بورڈ کی اجازت کے چلنے والے مدارس کو اپنے نام کے ساتھ 'مدرسہ' کا لفظ استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

affan by affan
6 months ago
نینی تال: عدالت کا فیصلہ — بغیر مدرسہ بورڈ کی منظوری کے ادارے ’مدرسہ‘ کا لفظ استعمال نہ کریں

نینی تال ہائی کورٹ نے بغیر مدرسہ بورڈ کی اجازت کے چلنے والے مدارس کو اپنے نام کے ساتھ ’مدرسہ‘ کا لفظ استعمال نہ کرنے کی سخت ہدایت دی ہے۔ یہ فیصلہ سینئر جج جسٹس منوج کمار تیواری کی سنگل بنچ نے مدارس کی طرف سے داخل تقریباً تین درجن سے زائد عرضیوں کی سماعت کے بعد دیا۔ یہ عرضیاں اس حوالے سے دائر کی گئی تھیں کہ انتظامیہ نے بغیر رجسٹریشن اور ناجائز طریقے سے چلنے والے مدارس کو نوٹس دے کر سیل کرنے کی کارروائی کی تھی۔

عدالت نے واضح کیا کہ اگر کوئی مدرسہ بورڈ کی منظوری کے بغیر اپنے نام کے ساتھ ’مدرسہ‘ کا لفظ لکھتا ہے تو ضلع انتظامیہ اس کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ مزید یہ کہ جو مدارس پہلے ہی سیل کیے جا چکے ہیں، ان کے منتظمین کو ایک حلف نامہ دینا ہوگا جس میں وہ یقین دہانی کریں کہ متعلقہ مدرسہ میں تعلیمی کام نہیں کریں گے۔ اس بات کا حتمی فیصلہ ریاستی حکومت کرے گی کہ ان مدارس کو کب اور کیسے دوبارہ کھولا جائے گا۔

سماعت کے دوران مدارس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ مدرسہ بورڈ میں رجسٹریشن کی درخواست دے چکے ہیں اور منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم، ریاستی حکومت نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ابھی تک صرف 416 مدارس بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں، اور جو مدارس سیل کیے گئے ہیں وہ بغیر اجازت کے چل رہے تھے۔ حکومت نے یہ بھی بتایا کہ سیل کیے گئے مدارس میں متعدد بے ضابطگیاں پائی گئی تھیں۔

عدالت نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سیل کیے گئے مدارس کو کھولا جائے لیکن اگر وہ اپنے نام کے ساتھ ’مدرسہ‘ کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو سیل کرنے والے افسر اصول و ضوابط کے مطابق کارروائی کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ مدرسہ ابو بکر صدیق، مدرسہ جنت القرآن، مدرسہ دارالاسلامیہ سمیت تقریباً تین درجن مدارس نے اپریل 2025 میں سیل کرنے کی کارروائی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے عرضی دائر کی تھی کہ ان مدارس میں تعلیمی امور جاری تھے۔ حکومت کی جانب سے جواب دیا گیا کہ یہ مدارس ناجائز طریقے سے چل رہے تھے اور تعلیمی، مذہبی و نماز کے امور بھی ہو رہے تھے۔ رجسٹرڈ مدارس کو سیل نہیں کیا گیا اور انہیں گرانٹ بھی مل رہی ہے۔

read more….qaumiawaz .com

Recent News

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
گجرات میں ایس آئی آر کے بعد  68 لاکھ سے زائد نام خارج

گجرات میں ایس آئی آر کے بعد 68 لاکھ سے زائد نام خارج

February 20, 2026
بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

بہارکے 42اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا نوٹس

February 19, 2026
ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

ملک میں آج سے رمضان المبارک کا باقاعدہ آغاز

February 19, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.