Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

یوم اساتذہ کے موقع پر اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر طنز

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نےنے کہا کہ ریاست میں بند کیے گئے پرائمری اسکولوں کو دوبارہ کھولنا ضروری

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 minutes ago
یوم اساتذہ کے موقع پر اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر طنز

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے یوم اساتذہ کے موقع پر اتر پردیش حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بند کیے گئے پرائمری اسکولوں کو دوبارہ کھولنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی استحصال زدہ، محروم، غریب اور مظلوم معاشرے میں سماجی و سیاسی شعور اور بیداری پیدا کر سکتی ہے۔ اسی پیغام کے ساتھ سماجوادی پارٹی آج ریاست کے بند پرائمری اسکولوں میں ’پاٹھ شالا پکارے‘ پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ پارٹی کا نعرہ ہے کہ ’بند اسکول کھلے گا، تو پی ڈی اے پڑھے گا۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹر جاری کرتے ہوئے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’اتر پردیش میں بی جے پی حکومت نے جو 26 ہزار پرائمری اسکول بند کیے ہیں، ان تمام اسکولوں میں سماجوادی پارٹی آج یوم اساتذہ یعنی 5 ستمبر کے دن ’پاٹھ شالا پکارے‘ پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ’بند اسکول کھلے گا، تو پی ڈی اے پڑھے گا۔‘‘ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش نے مزید لکھا کہ ’’اس پروگرام کے پیچھے بنیادی مقصد یہ ہے کہ تعلیم کو ترجیح دی جائے، کیونکہ تعلیم ہی کے ذریعے استحصال زدہ، محروم، غریب اور مظلوم معاشرے میں وہ سماجی و سیاسی شعور اور بیداری پیدا ہوگی، جو غلبہ پسند عناصر کی بالادستی کو چیلنج کرتے ہوئے امتیازی سلوک کا خاتمہ کرے گی، مساوات و یکسانیت پر مبنی ’سماجی انصاف کی حکومت‘ قائم کرکے خوش گوار ماحول پیدا کرے گی، اور ہمارے ’بندھو راشٹر‘ کے عزم کو حقیقت میں بدل کر دکھائے گی۔

اس سے قبل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں ان کی حکومت بننے پر بند کیے گئے 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکولوں کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت تعلیم کو ترجیح دینے کے بجائے سرکاری اسکولوں کو بند کر رہی ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر پی ڈی اے طبقے کے طلباء پر پڑ رہا ہے۔

Recent News

یوم اساتذہ کے موقع پر اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر طنز

یوم اساتذہ کے موقع پر اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر طنز

September 5, 2026
ضلعی عدالت کے حکم پرسہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد منہدم

ضلعی عدالت کے حکم پرسہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد منہدم

September 5, 2026
’ہندوتوا انفلوئنسر‘ سوتنتر بھاردواج گرفتار، نیپال فرار ہونے کی کوشش ناکام

’ہندوتوا انفلوئنسر‘ سوتنتر بھاردواج گرفتار، نیپال فرار ہونے کی کوشش ناکام

September 4, 2026
280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

September 4, 2026
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے 1413 دن مکمل کر بنایا ریکارڈ

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے 1413 دن مکمل کر بنایا ریکارڈ

September 4, 2026
نوڈلز بنانے والی کمپنی سی جی فوڈ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف سخت کارروائی

نوڈلز بنانے والی کمپنی سی جی فوڈ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف سخت کارروائی

September 3, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.