Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مردم شماری 2027‘ کا اہم مرحلہ آج سے شروع

وزارت داخلہ نے 40 سوالات کی فہرست جاری کی ہے، جو مردم شماری آفیسر خاندانوں سے پوچھیں گے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
مردم شماری 2027‘ کا اہم مرحلہ آج سے شروع

’ہندوستانی مردم شماری 2027‘ کا اہم مرحلہ آج سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ پیر کے روز مرکز کے زیر انتظام ریاست لداخ اور جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے علاقوں میں یہ سلسلہ ’سیلف اینومریشن‘ (خود اپنی جانکاری درج کرنا) سے شروع ہوگا۔ وزارت داخلہ نے ان 40 سوالات کی فہرست پہلے ہی جاری کر دی ہے، جو مردم شماری آفیسر گھریلو شیڈول کے تحت خاندانوں سے پوچھیں گے۔ ان علاقوں میں رہنے والے افراد 17 سے 31 اگست کے درمیان اپنی اطلاعات آن لائن بھر سکتے ہیں۔ اس کے بعد مردم شماری کرنے والے ملازمین 40 سوالات کے ساتھ گھر گھر جا کر اطلاعات جمع کریں گے۔ یہ سلسلہ یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ملک کے دیگر حصوں میں آبادی کی مردم شماری اگلے سال فروری میں ہوگی۔

چیف مردم شماری افسر کے مطابق جموں و کشمیر کے 16 اضلاع ایسے ہیں جہاں شدید برف باری ہوتی ہے۔ ان اضلاع میں پہلے ہی مردم شماری کی تفصیلات جمع کرائی جائیں گی، کیونکہ ستمبر-اکتوبر کے بعد پہاڑی علاقوں تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ لداخ سے متعلق مردم شماری افسر نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب لداخ کی الگ سے مردم شماری ہو رہی ہے۔ 2019 میں مرکز کے زیر انتظام خطہ بننے کے بعد لداخ کو اپنا پہلا آفیشیل ڈاٹا ملے گا۔ قابل ذکر ہے کہ لداخ پوری طرح برف باری والا علاقہ ہے۔ اس میں لیہہ اور کارگل دونوں ضلعے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری حکم کے مطابق مردم شماری کے دوران جو سوالات پوچھے جائیں گے، ان میں ذات، درج فہرست ذات (ایس سی) اور شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کا درجہ، مذہب، تعلیم، روزگار، ہجرت اور خاندان سے متعلق مختلف معلومات شامل ہیں۔ کوویڈ- 19 ویکسینیشن کی جگہ سے لے کر بینک کھاتوں کی تعداد، موبائیل نمبر، آدھار، ووٹر آئی ڈی اور پاسپورٹ جیسی اطلاعات بھی مانگی جائیں گی۔ ہندوستان کے رجسٹرار جنرل مرتیونجے کمار کے حکم میں ان سوالات کا تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں جاری ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری یکم ستمبر سے 30 ستمبر کے درمیان لداخ اور جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے برفانی علاقوں میں کی جائے گی، جہاں مردم شماری ایک ساتھ نہیں کی جاتی ہے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ مردم شماری کے دوران ذات پر مبنی اطلاعات بھی جمع کی جائیں گی۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.