Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جسٹس مرکنڈے کاٹجو اور سلمان خورشید کی حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے 722 ویں عرس میں شرکت

جسٹس کاٹجو نے کہا کہ جو مقام لوگوں کو جوڑتا ہے وہاں جانا مجھے بیحد پسند ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
12 hours ago
جسٹس مرکنڈے کاٹجو اور سلمان خورشید کی حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے 722 ویں عرس میں شرکت

نئی دہلی :  دہلی میں مشہور و معروف صوفی حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے 722 ویں عرس میں جسٹس مرکنڈے کاٹجو اور سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید نے شرکت کی جس نے ملک کے موجودہ حالات میں ہندو اور مسلمانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ کثرت میں وحدت کا تصور ہی ملک کی بقاء کے لیے ضروری ہے۔ جسٹس کاٹجو نے ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کا ذکر کرتے ہوئے درگاہ پر حاضری کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی اس لیے کہ سلمان خورشید مسلمان ہیں اور میں ہندو۔ ملک میں چند مٹھی بھر افراد ہندو اور مسلمانوں کے درمیان جو تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، درگاہ پر ہم دونوں کی حاضری سے ان سب کے منہ بند ہوجائیں تو اچھا ہے۔ یاد رہے کہ صوفی اسلام کی دو اہم ترین شخصیات میں حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے ساتھ ساتھ امیر خسرو کا نام بھی آج عزت سے لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں حالانکہ ایک دہریہ ہوں لیکن مجھے درگاہوں پر حاضری دینا بیحد پسند ہے۔ چونکہ درگاہ پر حاضری دینے والوں میں ہندوئوں کی بھی کثیر تعداد ہے اور جو مقام دو کمیونٹیز کو جوڑتا ہے تو اس مقام پر جانا مجھے ہمیشہ سے پسند رہا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ کسی کے انتقال کی برسی منانا کوئی خوشی کی بات نہیں ہے تو پھر نظام الدین اولیاءؒ کا عرس کیوں منایا جاتا ہے۔

دراصل عرس ایک عربی لفظ ہے جس کے معنی ہوتے ہیں شادی۔ لہٰذا یہ مانا جاتا ہے کہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ اپنی موت کے ذریعہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جو یقینا ایک خوشی کی بات ہے اور اس لیے عرس کو دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ انگریزوں کی حکومت کے دوران انہوں نے ہندو اور مسلمانوں کے درمیان نفرت کے بیج بوئے جیسا کہ ان کا مشہور اصول تھا کہ آپس میں تفرقہ پیدا کرو اور حکومت کرو یعنی ڈیوائڈ اینڈ رول۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اردو کے مشہور شاعر مرزا غالبؔ کا بھی تذکرہ کیا اور ان کے خطوط کے بارے کہا کہ وہ اپنے عزیز دوست منشی شیونارائن آرام، ہرگوپال تفتہ اور دیگر کو مکتوب تحریر کیا کرتے تھے۔

Recent News

دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے نئے ایڈیشن کا اعلان

دبئی انٹرنیشنل ہولی قرآن ایوارڈ کے نئے ایڈیشن کا اعلان

July 8, 2026
تاج محل میں ‘تیجو مہالیہ’ مندر کے دعوے پر  مرکز و اے ایس آئی کو نوٹس

تاج محل میں ‘تیجو مہالیہ’ مندر کے دعوے پر مرکز و اے ایس آئی کو نوٹس

July 8, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

July 8, 2026
دہلی میں بارش کے دوران 4 منزلہ عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک

دہلی میں بارش کے دوران 4 منزلہ عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک

July 8, 2026
جسٹس مرکنڈے کاٹجو اور سلمان خورشید کی حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے 722 ویں عرس میں شرکت

جسٹس مرکنڈے کاٹجو اور سلمان خورشید کی حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے 722 ویں عرس میں شرکت

July 8, 2026
آئی آئی ٹی منڈی کے نصاب میں نظریہ تناسخ کی شمولیت پر مرکزی تعلیمی بورڈ کااظہار تشویش

آئی آئی ٹی منڈی کے نصاب میں نظریہ تناسخ کی شمولیت پر مرکزی تعلیمی بورڈ کااظہار تشویش

July 7, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.