Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کا گھر بھی مسمار

وارانسی میں کچہری سے سندہا سڑک چوڑی کاری کے درمیان پولیس لائن سے کچہری تک چلا بلڈوزر

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کا گھر  بھی مسمار

وارانسی میں کچہری سے سندہا سڑک چوڑی کاری کے درمیان پولیس لائن سے کچہری تک 13 مکانوں کو بلڈوزر لگا کر توڑ دیا گیا۔ ان مکانوں میں سابق اولمپین اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کا گھر بھی شامل تھا۔ سڑک چوڑی کاری کے نام پر یہ بلڈوزر کارروائی کی گئی۔ شاہد کے اہل خانہ نے پولیس اور انتظامیہ سے کارروائی روکنے کے لیے کافی مِنتیں اور گزارشیں کیں لیکن ان کی ایک نہیں سنی گئی اور بلڈوزر چلا دیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مکان میں رہنے والے 9 لوگوں میں سے 6 نے معاوضہ لے لیا تھا جبکہ باقی وقت مانگ رہے تھے۔ بلڈوزر کارروائی کے واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بزرگ مسلم پولیس والے سے کہہ رہے ہیں، ’’مشرا جی میں آپ کے پیر پکڑ رہا ہوں…بس آج کی مہلت دے دیجیے، کل ہٹا لیں گے‘‘۔ اکھلیش یادو نے بھی اس ویڈیو کو پوسٹ کیا ہے۔

محمد شاہد کے کنبہ نے انتظامیہ کی اس کارروائی پر سخت احتجاج کیا۔ ان کی بھابھی نازنین نے بتایا کہ انہوں نے کوئی معاوضہ نہیں لیا ہے اور ان کے پاس دوسرا مکان نہیں ہے۔ ایسے میں وہ بے گھر ہو جائیں گے۔ شاہد کے ماما کے لڑکے مشتاق نے الزام لگایا کہ ان کے گھر میں شادی ہونے والی ہے، اور ان کے پاس کہیں اور زمین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ’انتظامی غنڈہ گردی‘ ہے اور دوسری جگہ رہنے کا انتظام نہیں کیا جا رہا ہے۔’آج تک‘ کی خبر کے مطابق مشتاق نے یہ بھی الزام لگایا کہ مسلم اکثریت علاقے میں جان بوجھ کر سڑک کو 21 میٹر کے بجائے 25 میٹر چوڑا کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے انہوں نے وزیر رویندر جیسوال کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

Recent News

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی  ہائی کورٹ ناراض

نالوں کی مرمت اور حفاظت میں لاپرواہی پردہلی ہائی کورٹ ناراض

December 6, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

December 6, 2025
وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے تین ماہ کی مہلت

December 5, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.