Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سنبھل فائرنگ سماج میں بڑھتی عدم رواداری کی مثال : جماعت اسلامی ہند

نائب امیر ملک معتصم خان نے سماج دشمن فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
جماعت اسلامی ہندکی جانب سے  یوپی مدرسہ ایکٹ  کو برقرار ررکھنےکے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

نئی دہلی: جماعتِ اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے ضلع سنبھل میں معصوم مسلم نوجوانوں کی فائرنگ میں ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں ملک معتصم خان، نائب امیر جماعت اسلامی ہند نےکہاکہ، “ہم اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں پولیس فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں کئی معصوم مسلم نوجوان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کی زیادتی کا یہ واقعہ سماج میں بڑھتے ریاستی جبر، مذہبی تفریق اور عدم رواداری کی مثال ہے، مقامی عدالت کی جانب سے مسجد کمیٹی کے نقطہ نظر کو سنے بغیر یکطرفہ طور جاری کیا گیا مسجد کے سروے کا فیصلہ نہ صرف عدلیہ کی کاروائی اور طریقہ کار پر گہرے سوالات کھڑے کرتا ہے بلکہ عدلیہ کے وقار اور اس کے تئیں عوام کے اعتماد کو بھی مجروح کرتا ہے۔ مزید برآں، سروے ٹیم کے ساتھ اشتعال انگیز اور سماج دشمن عناصر کی موجودگی نیز ان عناصر کے ذریعے بلند کیے گئے اشتعال انگیز، فرقہ وارانہ نعروں نے کشیدگی کو بڑھانے اور تشدد کو بھڑکانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم ان غنڈہ اور سماج دشمن فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔”
اس موقع پر نائب امیر جماعت نے واقعے کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ متعلقہ پولیس افسران کے احتساب کو یقینی بنایا جا سکے اور متاثرین اور ان کے خاندانوں کو انصاف مل سکے۔ اس موقع پر آپ نے مزید فرمایا کہ “یہ بےحد ضروری ہے کہ عبادت گاہوں کے تحفظ کا قانون 1991، جو 1947 میں موجود مذہبی مقامات کو ان کی اپنی اصل حیثیت میں قائم رکھنے کی ضمانت دیتا ہے، کو نہ صرف یہ کہ برقرار رکھا جائے بلکہ اس قانون کی اصل منشاء اور روح کا لحاظ کرتے ہوئے سختی سے اس کی پابندی کی جائے۔” اس موقع پر آپ نے مطالبہ کیا کہ “حکومت اور اعلیٰ عدلیہ اس رجحان کو سنجیدگی سے لیں جو مسلم عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے اور انہیں غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کی کوششوں کا باعث بن رہا ہے، مختلف جھوٹے دعوں کے ذریعے نہ صرف یہ کہ مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے سماج میں نفرت کو پروان چڑھانے کی مستقل کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ آپ نے یہ بھی کہا کہ “فرقہ وارانہ کشیدگی کے ماحول میں پولیس کو امن و امان کی بحالی کے لیے ذمہ داری سے کام کرنا چاہیے، نہ کہ ظلم و زیادتی کے ذریعے فسادات کو بڑھاوا دینا چاہیے۔ ”
متاثرین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ملک معتصم خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکل حالات میں تحمل کا مظاہرہ کریں اور ملک میں ظلم اور نفرت کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں۔ ملک اور سماج کے مفاد میں یہ ناگزیر ہے کہ انصاف کی فتح ہو اور حکومت و انتظامیہ یہ یقین دہانی کرائے کہ ریاستی جبر کے ایسے واقعات کو دوبارہ دہرایا نہ جائے گا۔”

Recent News

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

عمرہ زائرین کیلئے سعودیہ کے نئے رہنما اصول جاری

July 17, 2025
عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اندر ’آزاد فلسطین‘ کا نعرہ

July 16, 2025
جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

جنسی جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت: جماعت اسلامی ہند

July 15, 2025
بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی  مہم جاری

بہار میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی مہم جاری

July 15, 2025
بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

July 14, 2025
بہار کے پسماندہ ضلعوں کے لئے ریاستی حکومت کی سبھی تجاویز پر نیتی آیوگ کی مہر

بہار میں مفت بجلی کی کوئی تجویز نہیں

July 14, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.