Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

26/11 حملے کا ملزم تہوّر رانا خصوصی کورٹ میں پیش

این آئی اے نے خصوصی کورٹ سے تہوّر رانا کیلئے 20 دنوں کی تحویل کا مطالبہ کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
8 months ago
26/11  حملے کا ملزم تہوّر رانا  خصوصی کورٹ میں پیش

ئی دہلی: ممبئی میں 2008 کے 26/11 دہشت گرد حملے کے ملزم تہور حسین رانا کو امریکہ سے ہندوستان لایا جا چکا ہے۔ اسے لے کر آنے والا طیارہ دہلی کے پالم ایئرپورٹ پر اترا، جہاں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اسے تحویل میں لے لیا۔ تہوّر رانا کو این آئی اے کورٹ میں پیش کیا گیا۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں اس تعلق سے سماعت ہوئی جہاں این آئی اے نے خصوصی کورٹ سے تہوّر حسین رانا کیلئے 20 دنوں کی تحویل کا مطالبہ کیا۔ عدالت میں پیشی سے قبل رانا کا ایئرپورٹ پر ہی میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوال جواب کے لیے این آئی اے نے ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔تہوّر رانا سے این آئی کے ہیڈکوارٹر میں ہی پوچھ تاچھ ہوگی۔ ہیڈکوارٹر کی تیسری منزل پر ایجنسی کے آئی جی و ڈی آئی جی سطح کے افسران پوچھ تاچھ کریں گے۔ پوچھ تاچھ کیلئے ہیڈکوارٹر کی تیسری منزل پر پورا سیٹ اَپ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ ہیڈکوارٹر کے گراؤنڈ فلور پر بھی قید خانہ بنا ہوا ہے لیکن رانا کے ساتھ پوچھ تاچھ تیسری منزل پر ہی ہوگی۔ قبل ازیںتہور رانا کو ایک خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے امریکہ سے ہندوستان لایا گیا۔ یہ طیارہ چہارشنبہ9 اپریل کو امریکہ سے روانہ ہوا تھا اور جمعرات کی سہ پہر دہلی پہنچا۔ 64 سالہ رانا کیخلاف 26/11 ممبئی حملے کے سلسلے میں طویل عرصے سے کارروائی جاری تھی جس میں اس کے خلاف مقدمہ اور حوالگی کی درخواست ہندوستان نے امریکہ میں دائر کی تھی۔رپورٹس کے مطابق تہور رانا پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈیوڈ کولمین ہیڈلی عرف داؤد گیلانی کا قریبی ساتھی ہے جو ممبئی حملے کے مرکزی سازش کاروں میں شامل تھا۔

ممبئی حملے میں 166 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے، جن میں ہندوستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہری بھی شامل تھے۔رانا پر ہندوستان میں کئی دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں قتل، سازش، جنگ چھیڑنے، جالسازی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قوانین شامل ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ رانا کو تہاڑ جیل میں رکھا جائے گا یا این آئی اے کی تحویل میں رکھا جائے گا لیکن ابتدائی مرحلے میں اسے این آئی اے ہیڈکوارٹر لے جایا جائے گا جہاں مزید کارروائی کی جائے گی۔ سرکاری سطح پر اب تک کسی بھی مرحلے کی حتمی تصدیق نہیں کی گئی تاہم ذرائع کے مطابق این آئی اے اس معاملے پر انتہائی سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور رانا کے خلاف قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔ تہوّر رانا کو امریکہ سے ہندوستان لائے جانے کی وجہ سے دہلی میں بے حد سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے لیکر پٹیالہ ہاؤس کورٹ اور این آئی اے ہیڈکوارٹر کے آس پاس سب سے زیادہ سخت پہرا رہا۔ این آئی اے ہیڈکوارٹر کے پاس جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، میٹرو اسٹیشن کے دو گیٹ کو بھی بند کر دیا گیا ۔دہلی میں واقع پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے باہر حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں ممبئی حملوں کے ملزم تہور رانا کو پیش کیا جانا ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ نیم فوجی دستوں اور دہلی پولیس کے جوانوں کو عدالت کے باہر تعینات کیا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے آنے جانے والوں کی گہری تلاشی لی جا رہی ہے۔دہلی میں ہوائی اڈے سے لے کر تہاڑ جیل، پٹیالہ ہاؤس کورٹ اور این آئی اے ہیڈکوارٹر کے پاس ہائی الرٹ اعلان کیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی اور ڈرون سے بھی علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ رانا کو ہائی سیکوریٹی والے جیل وارڈ میں رکھنے کی سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں اور وہ عدالت کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔ تہاڑ جیل کے آس پاس کافی چوکسی برتی جا رہی ہے۔ بتا یا گیا ہے کہ کیس کی سماعت دہلی میں ہی ہوگی اس لئے تہور رانا کو ممبئی لیجانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ این آئی اے نے ممبئی سے فائل دہلی منگوالی تھی ۔26 نومبر 2008 کو 10 پاکستانی دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ایک ریلوے سٹیشن، دو لگڑری ہوٹلوں اور ایک یہودی مرکز پر مربوط حملہ کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کی تھی جب وہ بحیرہ عرب میں سمندری راستے کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی میں گھس گئے تھے۔

Recent News

نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر  اقرا حسن  کا سخت ردعمل

نتیش کمار کے ذریعہ مسلم خاتون کا حجاب کھینچنے پر اقرا حسن کا سخت ردعمل

December 16, 2025
سرکاری تقریب میں نتیش کمار  کی حرکت پر  تنازعہ

سرکاری تقریب میں نتیش کمار کی حرکت پر تنازعہ

December 16, 2025
مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

مولانا ذوالفقاراحمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر مولانا محمود مدنی کا تعزیتی پیغام

December 15, 2025
دہلی۔ این سی آر میں حد بصارت میں مزید کمی

دہلی۔ این سی آر میں حد بصارت میں مزید کمی

December 15, 2025
ماب لنچنگ کے شکار اطہر حسین کی علاج کے دوران موت

ماب لنچنگ کے شکار اطہر حسین کی علاج کے دوران موت

December 14, 2025
دہلی میں درجہ حرارت 5.6 ڈگری سیلسیس تک گرا

دہلی میں آلودگی پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات

December 14, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.