Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

وادیٔ کشمیر کے حساس علاقوں میں موجود 50 سیاحتی مقامات بند

جموں و کشمیر حکومت نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دھیان میں رکھتے ہوئے ابھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
وادیٔ کشمیر کے حساس علاقوں میں موجود 50 سیاحتی مقامات بند

سرینگر : وادیٔ کشمیر کے حساس علاقوں میں موجود 50 پارکوں اور گارڈنس کو بند کر دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق جموں و کشمیر حکومت نے سیکوریٹی ایجنسیوں کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ افسروں نے منگل کو بتایا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دھیان میں رکھتے ہوئے ابھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، اس لیے سیاحوں کے لیے خطرہ دیکھتے ہوئے 87 عوامی پارکوں اور گارڈنس میں سے 48 کے گیٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔ افسر کے مطابق تحفظ کا جائزہ ایک مسلسل عمل ہے اور آنے والے دنوں میں اس فہرست میں مزید مقامات جوڑے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلگام حملے کے بعد وادی میں فعال دہشت گردوں کے گھروں کو اڑانے کا بدلہ لینے کے لیے ٹی آر ٹی کے ذریعہ کچھ ٹارگیٹڈ قتل کے ساتھ ساتھ بڑے حملے کو انجام دینے کی کوشش کے بارے میں خفیہ اطلاعات مل رہی ہیں۔ سیکوریٹی فورسز نے گلمبرگ، سونمرگ اور جھیل علاقوں سمیت کئی حساس سیاحتی مقامات پر پولیس کے اسپیشل آپس گروپ سے اینٹی فدائین دستوں کو تعینات کیا ہے۔ وادی میں دہشت گردانہ واقعہ ہونے کے بعد عمومی طور پر تحفظ بڑھا دی گئی ہے۔

پہلگام حملے کا اثر کشمیر کے سبھی سیکٹرس پر پڑ سکتا ہے۔ خاص کر سیاحت پر اس کا سب سے زیادہ اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ وہاں پر ہوٹل، کمپنی کھولنے اور پھل کا کاروبار کرنے کا ارادہ رکھنے والے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ حالیہ حملے کے بعد کشمیر کے لوگوں کی آمدنی پر بھی اس کا گہرا اثر پڑنے کا امکان ہے۔

جموں و کشمیر کی اقتصادی پیش رفت مضبوط رہی ہے۔ 25-2024 کے لیے اس کی رئیل جی ایس ڈی پی 7.06 فیصد کی شرح سے بڑھنے کا امکان ہے۔ جبکہ نامنل جی ایس ڈی پی 2.65 لاکھ کروڑ روپے ہونے کا اندازہ ہے جو مسلسل پیش رفت کی علامت ہے۔ 2019 اور 2025 کے درمیان مرکز کے زیر انتظام ریاست نے 4.89 فیصد کی کمپاؤنڈ سالانہ شرح نمو (CAGR)  درج کی جبکہ فی شخص آمدنی مالی سال 2025 میں 1,54,703 تک پہنچنے کی امید ہے، جو سال بہ سال 10.06 فیصد زیادہ ہے۔

Recent News

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

’وندے ماترم‘ پر بحث کے دوران پرینکا گاندھی کا تلخ سوال

December 8, 2025
صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

صرف ٹپس کے پیسوں سے 10 لاکھ کی کار خریدلی

December 8, 2025
انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے  234 پروازیں منسوخ

انڈیگو کی حالت بدستورابتر- دہلی سے 234 پروازیں منسوخ

December 8, 2025
چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5  نوجوانوں کی دردناک موت

چھتیس گڑھ میں خوفناک سڑک حادثہ میں 5 نوجوانوں کی دردناک موت

December 7, 2025
نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد  حادثے کی تحقیقات شروع

نائٹ کلب واردات میں 25 افراد کی موت کے بعد حادثے کی تحقیقات شروع

December 7, 2025
انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

انڈیگو بحران پر مرکزی وزارت برائے شہری ہوابازی کا سخت رخ

December 6, 2025
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.