Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

بنگلورومیں 74 سالہ ضعیفہ کو ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ میں رکھ کر 24 کروڑ روپےٹھگ لیے

ٹھگوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک بڑے منی لانڈرنگ معاملے میں پھنسی ہوئی ہیں اور انہیں مسلسل نگرانی میں رکھا گیا ہے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
5 months ago
سائبر کرائم کے خلاف سخت قدم – تمام  جعلی کنٹری کوڈ بلاک

بنگلورو میں سائبر ٹھگی کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 74 سالہ ریٹائڑد خاتون ٹیچر کو کئی ماہ تک ڈیجیٹل اریسٹ میں رکھ کر سائبر مجرمین نے 24 کروڑ روپے کی ٹھگی کی۔ واقعہ کا انکشاف تب ہوا جب بینک کے برانچ مینیجر نے خاتون کے کھاتے کی مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی۔ معاملے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف ریاستوں سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں تمل ناڈو کے ایروڈ کے رہنے والے این شیو گیانم، مہاراشٹر کے اکاچ ملک، گجرات کے احمدآباد کے رہنے والے پلک بھائی پٹیل اور امت نریندر پٹیل، نئی دہلی کے رہنے والے اوم پرکاش راجپوت اور بہار کے رہنے والے گورو کمار شامل ہیں۔ متاثرہ لکشمی رام مورتی شیواجی نگر علاقے میں اکیلے رہتی ہیں۔ ان کے بچے بیرون ملک رہتے ہیں اور وہ پہلے دبئی میں ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے خود کو سی بی آئی اور ای ڈی کا افسر بتا کر خاتون  کو ڈرایا۔ ٹھگوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک بڑے منی لانڈرنگ معاملے میں پھنسی ہوئی ہیں اور انہیں مسلسل نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

قانونی کارروائی اور گرفتاری کے خوف سے خاتون ذہنی دباؤ میں آ گئی۔ 10 فروری سے 24 اپریل کے درمیان انہوں نے مختلف مرحلوں میں تقریباً 24 کروڑ روپے ملزمان کے ذریعہ بتائے گئے کھاتوں میں ٹرانسفر کر دیے۔ اس کے بعد بھی ٹھگوں نے خاتون سے مزید پیسوں کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق پیسے اکٹھے کرنے کے لیے وہ اپنے گھر میں رکھے تقریباً 1.3 کلوگرام سونے کے زیورات گروی رکھنے بینک پہنچی۔ مسلسل بڑے ٹرانزیکشن اور خاتون کی گھبراہٹ کو دیکھ کر مینیجر کو شک ہوا اور اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی، لیکن شروعات میں خاتون اس قدر ڈری ہوئی تھی کہ کچھ بھی بتانے کو تیار نہیں تھی۔ بعد میں سمجھانے پر اس نے پورے واقعہ کو تفصیل سے بتایا۔

تحقیقات میں سامنے آیا کہ خاتون نے 10 الگ الگ بینکوں سے منسلک 23 کھاتوں میں 26 بار میں پیسے ٹرانسفر کیے تھے۔ سائبر مجرمان نے یہ بھی معلوم کر لیا تھا کہ خاتون نے حال ہی میں ایک پلاٹ فروخت کیا تھا اور ان کے پاس بڑی رقم موجود تھی۔ پولیس نے اب تک مختلف بینک کھاتوں کے ساتھ ساتھ 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کو فریز کر دیا ہے اور تقریباً 1.46 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے۔ معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔

Recent News

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 9, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.