Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

14 سال میں یمنا ایکسپریس وے پر 8812 حادثات

مجموعی حادثات میں تقریباً 42 فیصد حادثات میں ڈرائیور کو نیند یا جھپکی آنے کو اہم وجہ مانا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 hours ago
14 سال میں یمنا ایکسپریس وے پر  8812 حادثات

یمنا ایکسپریس وے پر تیز رفتاری سے دوڑتی گاڑیوں کے درمیان ڈرائیورں کی ایک چھوٹی سے غلطی جان لیوا ثابت ہو رہی ہے۔ گزشتہ 14 سالوں کے اعداد و شمار اس کی خوفناک تصاویر پیش کر رہی ہیں۔ 2012 سے 2025 کے درمیان یمنا ایکسپریس وے پر 8812 سڑک حادثات پیش آئے، یعنی اوسطاً روزانہ تقریباً 2 حادثات ہوئے۔ ان میں سب سے زیادہ 3700 حادثات ڈرائیور کو نیند یا جھپکی آنے کے باعث پیش آئے، جبکہ اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے 1319 اور ٹائر پھٹنے سے 853 حادثات پیش آئے۔

آر ٹی آئی کے ذریعہ سامنے آئی جانکاری کے مطابق 165 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے پر حادثات کے پیچھے سڑک سے زیادہ انسانی غلطی بڑی وجہ بن کر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ 14 سالوں میں پیش آئے مجموعی حادثات میں تقریباً 42 فیصد حادثات میں ڈرائیور کو نیند یا جھپکی آنے کو اہم وجہ مانا گیا۔ اس کے علاوہ 22.7 فیصد حادثات لاپرواہی کے سبب پیش آئے، جبکہ تقریباً 15 فیصد حادثات کے پیچھے اوور اسپیڈنگ ذمہ دار رہی۔ اعداد و شمار اس لیے بھی تشویش بڑھا رہے ہیں کیونکہ حالیہ سالوں میں حادثات کی تعداد میں تیزی آئی ہے۔ 2022 میں 311 حادثات درج ہوئے تھے جبکہ 2025 میں یہ تعداد بڑھ کر 659 تک پہنچ گئی، یعنی 3 سالوں میں حادثات کی تعداد دو گنا سے بھی زیادہ ہو گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ایکسپریس وے پر اوور لوڈ گاڑیوں کی آمد و رفت بھی چیلنج بنی ہوئی ہے۔ 2025 میں 25731 اوور لوڈ گاڑیاں پکڑی گئیں۔ اس کے باوجود بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہنے سے نگرانی اور انفورسمنٹ سسٹم پر سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔ ایکسپریس وے پر حادثات کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صرف بہتر سڑک بنا دینا کافی نہیں ہے۔ محفوظ سفر کے لیے ڈرائیوروں کو باقاعدہ وقفوں پر آرام، رفتار کی حد پر عمل اور ٹریفک قوانین کے تئیں بیدار کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ہی اوور اسپیڈنگ اور اوول لوڈنگ پر مؤثر نگرانی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.