Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے ساگر میں زہریلی شراب پینے سے 9 افراد کی موت

ساگر کے کمشنر، انسپکٹر جنرل، کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت سینئر افسران نے نورا اور گھوگرو خورد گاؤں کا دورہ کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 month ago
مدھیہ پردیش کے ساگر میں زہریلی شراب پینے سے 9 افراد کی موت

مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں زہریلی شراب پینے سے 9 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 35 دیگر افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زیر علاج افراد میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں بندیل کھنڈ میڈیکل کالج اور ساگر کے ضلعی اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ ضلعی کلکٹر پرتیبھا پال نے کہا کہ ’’ اتوار کی صبح سے ہی غیر قانونی شراب کے استعمال سے مبینہ طور پر بیماریوں اور اموات کی خبریں ملی ہیں اور سول اسپتال میں جانچ جاری ہے۔‘‘

پرتیبھا پال نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں طبی ٹیمیں اور افسران تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ان لوگوں کی جانچ کی جا سکے جنہوں نے شاید شراب پی ہو۔ ان علاقوں میں نورا اور گھوگرو گاؤں شامل ہیں۔ متاثرہ مریضوں کا علاج کر رہے ڈاکٹروں نے سائنوسس یعنی جسم کا نیلا پڑ جانا اور پٹھوں میں اکڑن جیسی علامات کی اطلاع دی ہے۔ ضلعی کلکٹر پرتیبھا پال نے ان تمام لوگوں سے اپیل کی ہے جنہوں نے گزشتہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کسی بھی قسم کی شراب پی ہو، یا جن میں علامات ظاہر ہو رہی ہوں، وہ فوری طور پر طبی جانچ کرائیں۔

ضلعی کلکٹر نے کہا کہ ’’ہماری ڈاکٹروں کی ٹیم اور ایس ڈی ایم کی ٹیم نورا اور گھوگرو کے نشان زدہ گاؤں سمیت آس پاس کے علاقوں میں اسکریننگ کے لیے موجود ہیں۔ جن لوگوں میں علامات ظاہر ہو رہی ہیں یا جنہوں نے گزشتہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کسی بھی قسم کی شراب پی ہے، انہیں ڈاکٹر سے جانچ کرانی چاہیے۔‘‘ کلکٹر نے کہا کہ لوگ جانچ کے لیے سول اسپتال یا کسی دیگر صحت مراکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں اور انتظامیہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر علاقے کی شراب کی 6 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور افسران کو مشتبہ شراب کے نمونے جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق ساگر کے کمشنر، انسپکٹر جنرل، کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت سینئر افسران نے نورا اور گھوگرو خورد گاؤں کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور زیر علاج افراد کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پولیس نے مشتبہ زہریلی شراب کے ماخذ کا پتہ لگانے اور اس کی سپلائی میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ غیر قانونی شراب کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات دیے گئے ہیں۔ پولیس افسر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اموات کی صحیح وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ اس دوران ساگر ضلعی انتظامیہ نے شراب پینے کے بعد الٹی، سر درد یا بخار جیسی علامات محسوس کرنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر قریبی صحت مرکز جائیں۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.