Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عرب ممالک

فلسطینی بچوں کی المناک داستان بیان کرتی تصویر نے ورلڈ پریس فوٹو 2025 کا ایوارڈ جیت لیا

دونوں بازوؤں سے محروم عزم و ہمت کا پیکر بنے 9 سالہ محمود اجّور کی تصویر فلسطینی صحافی سمر ابو الؤف نے لی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
فلسطینی بچوں کی المناک داستان بیان کرتی تصویر نے ورلڈ پریس فوٹو 2025 کا ایوارڈ جیت لیا

غزہ سٹی: غزہ پر اسرائیلی بمباری کا شکار فلسطینی بچوں کی المناک داستان بیان کرتی تصویر نے ورلڈ پریس فوٹو 2025 کا ایوارڈ جیت لیا۔دونوں بازوؤں سے محروم عزم و ہمت کا پیکر بنے 9 سالہ محمود اجّور کی تصویر فلسطینی صحافی سمر ابو الؤف نے لی۔ جیوری نے تصویر کو خاموش کا ٹائٹل دے کر اثر انگیز اور عالمی تنازعات کے وسیع تر اثرات بیان کرتی تصویر قرار دیا۔یہ تصویر امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کیلئے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ سمر ابو الؤف نے لی تھی۔ تصویر میں فلسطینی بچہ کو دکھایا گیا ہے جو اسرائیلی بمباری کے بعد شدید زخمی ہوا تھا۔حماس اور امریکہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات ہوئے تھے، جو اسرائیلی مخالفت سے ناکام ہوگئے۔ سمر ابو الؤف کے مطابق محمود کی ماں نے انہیں بتایا کہ جب محمود کو احساس ہوا کہ اس کے بازو نہیں رہے تو اس نے پہلا جملہ یہ کہا کہ ’امی، اب میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟‘سمر خود بھی غزہ سے تعلق رکھتی ہیں اور دسمبر 2023 میں انہیں دوحہ منتقل ہونا پڑا تھا، جہاں وہ زخمی فلسطینیوں کی دستاویزی تصاویر بنانے میں مصروف ہیں۔ محمود کو مارچ 2024 میں اسرائیلی بمباری کے بعد قطر منتقل کیا گیا۔

ورلڈ پریس فوٹو کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمانہ الزین خوری نے کہا کہ یہ ایک خاموش تصویر ہے، مگر اس کی آواز گونجتی ہے۔ یہ صرف ایک بچے کی نہیں، بلکہ آنے والی نسلوں پر اثرانداز ہونے والی جنگ کی کہانی بیان کرتی ہے۔’ جیوری نے تصویر کی روشنی اور کمپوزیشن کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نہ صرف ایک انسان کا دکھ بلکہ ایک پورے علاقے کی انسانیت سے محرومی اور صحافیوں پر مظالم کو اجاگر کرتی ہے۔فلسطینی بچہ محمود اب اپنے پاؤں سے موبائل گیمز کھیلنا، لکھنا اور دروازے کھولنا سیکھ رہا ہے، مگر روزمرہ امور کے لیے اسے اب بھی مدد درکار ہوتی ہے۔ اس کا خواب ہے کہ وہ مصنوعی بازو حاصل کرے اور عام بچوں جیسی زندگی گزارے۔اقوام متحدہ کے ریلیف ایجنسی انروا کے مطابق دسمبر 2024 تک غزہ دنیا بھر میں بچوں کے اعضاء ضائع ہونے کی سب سے زیادہ شرح رکھنے والا خطہ بن چکا ہے۔اس دوران غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 29 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں سے 21 افراد صرف غزہ سٹی پر ہونے والے حملوں میں جان کی بازی ہار گئے۔7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 51 ہزار 65 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 16 ہزار 505 زخمی ہوئے ہیں۔

Recent News

شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

نیٹ پیپر لیک معاملہ پر سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

September 18, 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے  نام اورانتخابی نشان  کو  منجمد کر دیا

الیکشن کمیشن نے ٹی ایم سی کے نام اورانتخابی نشان کو منجمد کر دیا

September 18, 2026
حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

حکومت کی اپیل کے باوجود ڈی ٹی سی بس ڈرائیورس کی ہڑتال جاری

September 18, 2026
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.