Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مہاراشٹر کے سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ- 3نوائیدہ کی جھلس کر موت

حادثہ میں 6 بچے زخمی بھی ہوئے ۔ ’این آئی سی یو‘ میں داخل کچھ بچوں کے ہاتھوں اور پیروں کے جلنے کی بھی خبریں

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 weeks ago
مہاراشٹر کے  سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ- 3نوائیدہ کی جھلس کر موت

مہاراشٹر کے امراوتی میں 24 اگست بروز پیر علی الصبح تقریباً 3.30 بجے ایک سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ پیش آیا۔ امراوتی میں واقع سرکاری اسپتال برائے خواتین کے نوزائیدہ وارڈ میں آگ لگنے سے 3 نوائیدہ کی جھلس کر موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں 6 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ’این آئی سی یو‘ میں داخل کچھ بچوں کے ہاتھ اور پیروں کے جلنے کی بھی خبریں ہیں۔

زخمی بچوں کو قریب کے ہی دوسرے سرکاری سپر اسپیشلٹی سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق صبح 3.30 بجے تیسری منزل پر موجود ’نیونیٹل انٹنسیو کیئر یونٹ‘ (این آئی سی یو) میں لگے وینٹی لیٹر میں اچانک دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ وارڈ میں مجموعی طور پر 39 بچوں کو رکھا گیا تھا، آگ لگتے ہی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرس، نرس اور اسپتال اسٹاف نے نوزائیدہ کو وینٹی لیٹر سے باہر نکال لیا۔

اب پولیس اور اسپتال انتظامیہ آتشزدگی کی وجہ تلاش کرنے میں مصروف ہے، اور یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وینٹی لیٹر میں بلاسٹ کیوں اور کیسے ہوا۔ کیا وینٹی لیٹر کو چیک نہیں کیا جاتا تھا، کیا تکنیکی خرابی کا اندازہ پہلے نہیں لگایا جا سکتا تھا۔ آخر معصوم بچوں کی موت کا ذمہ دار کون ہے۔ ان تمام پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے پولیس آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق امراوتی ضلع خواتین اسپتال کی تیسری منزل پر کل 3 کمرے ہیں، جہاں نوزائیدہ کو داخل کیا جاتا ہے، اور ہر کمرے میں 13 بچوں کے علاج کی گنجائش ہے۔ انہی کمروں میں سے ایک کمرے میں آگ لگ گئی تھی، اس دوران این آئی سی یو میں کل 12 بچے تھے۔ خصوصی نوزائیدہ کیئر یونٹ (ایس این سی یو) میں وقت سے پہلے پیدا ہوئے بچوں، کم وزن والے بچوں اور شدید بیمار بچوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ اب سوال یہ اٹھ رہے ہیں کہ آگ لگنے کے بعد اسپتال میں ’فائر فائٹنگ سسٹم‘ کو کیوں فعال نہیں کیا گیا؟

Recent News

امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

September 16, 2026
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

عازمین حج کی طبی جانچ کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.