Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

26سال بعد دہلی کے اقتدار پر بی جی پی کا قبضہ

عام آدمی پارٹی کے اہم لیڈران اروند کیجریوال اور منیش سسودیا بھی انتخاب ہار گئے-آتشی وقار برقرار رکھنے میں کامیاب

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 years ago
26سال بعد دہلی کے اقتدار پر بی جی پی کا قبضہ

نئی دہلی :26سال بعد دہلی کے اقتدار پر بی جی پی کا قبضہ ہو گیا ہےکیونکہ دہلی اسمبلی انتخابات کی تصویر اب تقریباً صاف ہو چکی ہے اور بی جے پی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی کو کراری ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پارٹی اس قدر زوال کی شکار ہوئی کہ اس کے اہم لیڈران اروند کیجریوال نئی دہلی سے اور منیش سسودیا جنگ پورہ سے ہار گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ آتشی ضرور وقار برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں اور انہوں نے کالکاجی سے جیت درج کی ہے۔ اس بار کے انتخابات میں کئی بڑے الٹ پھیر دیکھنے کو ملے، جن میں سابق وزیر اعلیٰ اور عآپ کے کنوینر اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی شکست سب سے نمایاں ہے۔

نئی دہلی اسمبلی حلقے میں بی جے پی کے امیدوار پرویش ورما نے اروند کیجریوال کو 3181 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ یہ سیٹ دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی روایتی علامت سمجھی جاتی رہی ہے، جہاں اس بار سہ رخی مقابلہ ہوا۔ پرویش ورما سابق وزیر اعلیٰ صاحب سنگھ ورما کے بیٹے ہیں جبکہ اس نشست پر کانگریس نے آنجہانی شیلا دکشت کے بیٹے سندیپ دکشت کو میدان میں اتارا تھا۔ تاہم، فیصلہ پرویش ورما کے حق میں آیا اور کیجریوال اپنی روایتی نشست گنوا بیٹھے۔

جنگ پورہ سے منیش سسودیا بھی انتخاب ہار گئے۔ انہیں بی جے پی کے امیدوار تروندر سنگھ مارواہ نے شکست دی۔ انتخابات کے دوران یہاں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم آخری مراحل میں مارواہ نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ یاد رہے کہ 2020 میں سسودیا نے اپنی روایتی نشست پٹ پڑ گنج سے کامیابی حاصل کی تھی، مگر اس بار نشست بدلنے کے باوجود وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ اپنی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے منیش سسودیا نے کہا کہ پارٹی اس ناکامی کا تجزیہ کرے گی اور معلوم کرے گی کہ کہاں غلطی ہوئی۔

دوسری طرف، کالکاجی میں عام آدمی پارٹی کو کامیابی ملی، جہاں وزیر اعلیٰ آتشی نے بی جے پی کے رمیش بدھوڑی کو شکست دے دی۔ گنتی کے ابتدائی مراحل میں وہ پیچھے تھیں، مگر بعد میں انہوں نے سبقت حاصل کر لی۔ کانگریس نے یہاں الکا لامبا کو امیدوار بنایا تھا، مگر انہیں نمایاں کامیابی نہیں مل سکی۔یہ انتخابات عام آدمی پارٹی کے لیے ایک سخت چیلنج ثابت ہوئے، جہاں پارٹی کو کئی مضبوط نشستوں پر نقصان اٹھانا پڑا۔ دہلی میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار بی جے پی کو بڑی کامیابی ملی ہے، جبکہ کانگریس کو ایک مرتبہ پھر کوئی سیٹ حاصل نہیں ہوئی۔

Recent News

بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

حکومت کے نکمے پن کی سزا عوام کو مل رہی ہے-کانگریس

October 29, 2026
ٹرینوں میں اب رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک موبائل چارج ممنوع

ٹرینوں میں اب رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک موبائل چارج ممنوع

October 28, 2026
شیئر بازار میں جیو پلیٹ فارمز کی شاندار انٹری

شیئر بازار میں جیو پلیٹ فارمز کی شاندار انٹری

October 28, 2026
سونیا گاندھی کی خودنوشت کی اشاعت 10 نومبر کو

سونیا گاندھی کی خودنوشت کی اشاعت 10 نومبر کو

October 27, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی  غیر معمولی کامیابی

جامعہ میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے احتجاج 16ویں روز بھی جاری

October 27, 2026
جموں و کشمیر میں کابینہ کی توسیع، 4 نئے وزراء نے  اٹھایاحلف

جموں و کشمیر میں کابینہ کی توسیع، 4 نئے وزراء نے اٹھایاحلف

October 27, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.