Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

جسٹس بھوئیاں کے بعد جسٹس نریمن کا ایس آئی آر معاملہ پر اظہار تشویش

 الیکشن کمیشن آکے کام پر فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا الیکشن کمیشن نہیں رکھ سکتے جوٹھیک سے کام نہ کرے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
15 hours ago
جسٹس  بھوئیاں کے بعد جسٹس نریمن کا  ایس آئی آر معاملہ پر اظہار تشویش

 الیکشن کمیشن پر ووٹرز کے نام حذف کرنے اور ان کے حقِ رائے دہی کو نظر انداز کرنے کے الزامات نے گزشتہ کچھ دنوں میں سیاسی ہلچل کو خوب بڑھا دیا ہے۔ اس معاملے پر ججوں نے بھی آواز بلند کرنی شروع کر دی ہے۔ جسٹس اجول بھوئیاں کے بعد جسٹس روہنٹن فالی نریمن نے بھی ایس آئی آر معاملہ پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس روہنٹن فالی نریمن نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے کام کاج پر فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ ایسا الیکشن کمیشن نہیں رکھ سکتے جو اس طرح کام کرے یا ٹھیک سے کام نہ کرے۔‘‘

جسٹس نریمن نے یہ تشویش ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دوران بڑی تعداد میں ووٹرز کے نام حذف کیے جانے اور ان رپورٹس کی بنیاد پر ظاہر کی، جن میں کہا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے دیگر 2 الیکشن کمشنرز کے اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے کئی اہم فیصلے کیے۔ جسٹس نریمن نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں 90 لاکھ ووٹرز کے نام حذف کیے جانے کے باوجود سپریم کورٹ نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی پر روک لگانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔

جسٹس نریمن نے الیکشن کمشنرز کی تقرری کو مکمل طور پر موجودہ حکومت کے ہاتھوں میں چھوڑنے کو ’خطرے کی گھنٹی‘ (ریڈ فلیگ) قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے ووٹ دینے کا حق بہت بڑے خطرے میں پڑ گیا ہے۔ سپریم کورٹ کو ’چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز ایکٹ‘ کی قانونی حیثیت پر جلد از جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اجول بھوئیاں نے بھی ایس آئی آر معاملہ پر اٹھائے گئے سوالات کو فکر انگیز ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’مردہ ووٹر کے معاملے کو چھوڑ کر، ایک بار ووٹر لسٹ میں نام شامل ہو جانے کے بعد، بغیر نوٹس اور سماعت کے اسے حذف نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹ دینے یا ووٹر لسٹ میں شامل ہونے کے حق کو ہندوستانی شہری کی شناخت سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

Recent News

چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو  کو سپریم کورٹ کی  سخت  پھٹکار

چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو کو سپریم کورٹ کی سخت پھٹکار

October 5, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

عصمت ریزی اور جنسی جرائم کے معاملوں کی سپریم کورٹ میں سماعت

October 5, 2026
شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

October 5, 2026
جسٹس  بھوئیاں کے بعد جسٹس نریمن کا  ایس آئی آر معاملہ پر اظہار تشویش

جسٹس بھوئیاں کے بعد جسٹس نریمن کا ایس آئی آر معاملہ پر اظہار تشویش

October 5, 2026
ریاض پر حوثیوں کے حملے کے دعوے گمراہ کن:سعودی اتحادی فوج

ریاض پر حوثیوں کے حملے کے دعوے گمراہ کن:سعودی اتحادی فوج

October 5, 2026
شہید جوان کی لاش لے جانے والی ایمبولینس کھڑے ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد ہلاک

شہید جوان کی لاش لے جانے والی ایمبولینس کھڑے ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد ہلاک

October 4, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.