Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

اشیائے خورد و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمت پر کانگریس فکر مند

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 weeks ago
چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

گزشتہ چند دنوں میں چینی کی قیمت 45 روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 70 روپے تک پہنچ گئی ہے، اور اب پیاز کی قیمت میں بھی 76 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مودی کے دور حکومت میں آج مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ ایک طرف بے روزگاری ہے تو دوسری طرف سالوں سے ملازمت کر رہے لوگوں کے روزگار چھوٹ رہے ہیں۔ اس دوران مہنگائی کا بم مسلسل پھوٹ رہا ہے۔

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کے پہنچ سے باہر ہو رہی ہے۔ مہینے بھر میں پیاز کی قیمت میں 76 فیصد تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ریاستوں میں ہول سیل قیمت دوگنے ہو چکے ہیں اور حکومت کا بفر اسٹاک خالی پڑا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’دودھ، تیل، پھل اور راشن سب عام انسان کی پہنچ سے باہر ہو رہے ہیں۔ ’اچھے دنوں‘ کا دعویٰ کرنے والی مودی حکومت بتائے کہ غریب اور متوسط طبقہ آخر کیسے گزارا کرے؟

کانگریس لیڈر نے اپنی پوسٹ میں ایک اخبار کا تراشا بھی پوسٹ کیا۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ ناسک منڈی میں گزشتہ ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 76 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی کئی ریاستوں میں 23 جولائی اور 23 اگست کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا ہے۔ اترپردیش میں گزشتہ ماہ 23 جولائی کو پیاز کی قیمت 40-30 فی کلو تھی اور 23 اگست کو قیمت 50-45 روپے فی کلو ہو گئی۔ اسی طرح جھارکھنڈ، دہلی، پنجاب، اتراکھنڈ، ہریانہ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں پیاز کی قیمت بالترتیب 30-26 سے 55-40، 30-25 سے 50-45، 25 سے 40، 18 سے 40، 35-25 سے 60-50، 22-20 سے 45-42 اور 20 سے 40 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

Recent News

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور  کانگریس میں شامل

ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا سمیت کئی ماہرین تعلیم اور دانشور کانگریس میں شامل

September 14, 2026
سعودی عرب کے پاس  صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

سعودی عرب کے پاس صرف 5 سے 7 دنوں کا تیل بچا

September 14, 2026
آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ، ایک کی موت

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، ایرانی مال بردار جہاز پر حملہ، ایک کی موت

September 14, 2026
سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن بال بال بچے

September 14, 2026
80 فیصد ہندوستانی گوشت خور، برکس کے ویجیٹیرین مینو پر راہل گاندھی کا طنز

80 فیصد ہندوستانی گوشت خور، برکس کے ویجیٹیرین مینو پر راہل گاندھی کا طنز

September 14, 2026
برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

برکس 2026 کے ’نئی دہلی اعلامیہ‘ میں ’بانڈونگ روح‘ کا ذکر

September 13, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.