Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

ایئر انڈیا فلائٹ کی برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ

ایمرجنسی ریم ایئر ٹربائن ( آر اے ٹی) لینڈنگ سے عین قبل خود بخود فعال ہو گئی۔ تاہم طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
ایئر انڈیا فلائٹ کی برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ

لندن: امرتسر سے برمنگھم جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی117 کو برطانیہ میں گراؤنڈ کرنا پڑا جب طیارے کی ایمرجنسی ریم ایئر ٹربائن ( آر اے ٹی) لینڈنگ سے عین قبل خود بخود فعال ہو گئی۔ تاہم طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہیں۔ ایئر انڈیا کے مطابق آر اے ٹی سسٹم ہفتے کے روز حتمی ایپروچ کے دوران خود بخود فعال ہو گیا۔

ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ فلائٹ اے آئی117 کے عملے نے برمنگھم پہنچنے سے عین قبل آر اے ٹی کی تنصیب کا معائنہ کیا تھا۔ تمام الیکٹریکل اور ہائیڈرولک پیرامیٹرز نارمل پائے گئے اور طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ کمپنی نے کہا کہ طیارے کو تکنیکی معائنے کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور واپسی کی پرواز اے آئی114 (برمنگھم سے دہلی) منسوخ کر دی گئی ہے۔ متاثرہ مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔معلوم ہو کہ ریم ایئر ٹربائن ایک ایمرجنسی آلہ ہے جو انجن یا مین بجلی سپلائی کے فیل ہو جانے کی صورت میں ہوا کی طاقت سے بجلی اور ہائیڈرولک پریشر پیدا کرتا ہے۔ یہ سسٹم عام طور پر صرف شدید ہنگامی حالات میں ہی فعال ہوتا ہے۔

اس سال جون میں احمد آباد طیارہ حادثے کے دوران بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارے پر بھی  ریم خود بخود فعال ہو گیا تھا۔ اس واقعے کی ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ایندھن کی سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے انجن بند ہو گئے، جس سے ایمرجنسی سسٹم فعال ہو گیا۔ اس دوران ایئر لائن نے کہا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت ایئر انڈیا کی اولین ترجیح ہے۔ مکمل معائنہ کے بعد ہی طیارے کو سروس میں واپس لایا جائے گا۔

 

Recent News

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

October 9, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

ٹرین خدمات اور میٹرو اسٹیشنوں کو بند نہ کیا جائے

October 9, 2026
تہواروں کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوےسرگرم

مظاہرہ سے قبل ریلوے نے دہلی آنے والی سبھی میل-ایکسپریس ٹرینوں کو کیا رد

October 9, 2026
سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.