Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

کانگریس رہنما نے ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئےساکیت تھانے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے کا مطالبہ کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
15 hours ago
شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

نئی دہلی: خاتون صحافیوں شاہین اور نفیسہ کے ساتھ دہلی پولیس کی مبینہ بدسلوکی کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اجے ماکن نے ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دہلی پولیس پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سوال پوچھنے والوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے، جبکہ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہیں کی جا رہی۔

اجے ماکن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پولیس پر بربریت کے سوال اٹھانے والوں کو حراست میں بھیجا جاتا ہے، لیکن قصوروار اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بھی مرکزی وزیر داخلہ سے براہ راست سوال کیا ہے کہ ’’آپ اور آپ کی پولیس خواتین سے ڈرتی کیوں ہے؟

ماکن کے مطابق 2 اکتوبر کو جنتر منتر پر 700 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ اگلے روز بھی تقریباً 150 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ خاتون مظاہرین نے پولیس پر بدسلوکی اور مارپیٹ کے الزامات عائد کیے، جبکہ خاتون صحافیوں کو مبینہ طور پر گھسیٹا گیا اور ان کے مائیک چھین لیے گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین خاتون صحافیوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کی شکایت دی گئی، لیکن 5 اکتوبر تک اس معاملے میں ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی۔

اجے ماکن نے صحافیوں شاہین خان اور نفیسہ خان کے حوالے سے کہا کہ دونوں نے الزام لگایا ہے کہ 3 ستمبر کو ساکیت تھانے کے اندر ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ساکیت تھانے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج عوام کے سامنے لائی جائے۔ ماکن نے کہا کہ دہلی پولیس مرکزی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے، اس لیے اس معاملے کا جواب امت شاہ کو دینا ہوگا۔

Recent News

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

شاہین اور نفیسہ سے پولیس کی بدسلوکی پر اجے ماکن نےدہلی پولیس اور امت شاہ کو نشانہ بنایا

October 6, 2026
الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر کی طرف بڑھ رہے انڈیا بلاک کے لیڈران کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر کی طرف بڑھ رہے انڈیا بلاک کے لیڈران کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا

October 6, 2026
چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو  کو سپریم کورٹ کی  سخت  پھٹکار

چیک باؤنس معاملے میں اداکار راجپال یادو کو سپریم کورٹ کی سخت پھٹکار

October 5, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

عصمت ریزی اور جنسی جرائم کے معاملوں کی سپریم کورٹ میں سماعت

October 5, 2026
شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

شرجیل امام عبوری ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا

October 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.