Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

دہلی میں تمام سرکاری دفاتر اور اسکول 11 ستمبر کو بند رہیں گے

برکس سربراہ اجلاس کے پیش نظر حکومت کا فیصلہ- محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکلر جاری

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 month ago
دہلی میں تمام سرکاری دفاتر اور اسکول 11 ستمبر کو بند رہیں گے

دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ڈی او ای) نے اتوار کو کہا کہ دہلی میں تمام سرکاری دفاتر اور اسکول 11 ستمبر کو بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ آئندہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے ایک سرکلر جاری کر کہا کہ محکمہ کے تحت آنے والے سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور غیر امداد یافتہ تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں میں 11 ستمبر کو چھٹی رہے گی۔ خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق ایک افسر نے جمعرات (6 ستمبر) کو بتایا کہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس سے متعلق سیکورٹی، لاجسٹسک انتظامات اور گاڑیوں کے قافلوں کی آمد و رفت کے پیش نظر سڑکوں پر لوگوں کو کم از کم پریشانی ہو، اس کے لیے مرکزی اور دہلی حکومت کے دفاتر 11 ستمبر کو بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس بین الاقوامی اجلاس سے قبل دہلی ٹریفک پولیس اجلاس کے دوران ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے ریہرسل کر رہی ہے۔ 11 سے 13 ستمبر تک ہونے والے پروگراموں کے لیے ٹریفک مینجمنٹ ڈرل کے تحت ٹریفک پولیس نے 22 جگہوں پر ٹریفک ڈائیورژن اور 35 سے زائد سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بدھ کو برکس بزنس فورم اور 18ویں برکس سربراہی اجلاس سے قبل موٹر کارکیڈ کی ریہرسل کے لیے ٹریفک پولیس نے صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان ٹریفک پر پابندی اور ڈائیورژن نافذ کیں۔

12 اور 13 ستمبر کو ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے سربراہی اجلاس سے متعلق انتظامات سنبھالنے والے ٹریفک مینیجروں کے لیے ٹریفک کا انتظام کرنا نسبتاً کم چیلنجنگ ہونے کی امید ہے۔ اس دوران ٹیکنالوجی پر مبنی ٹریفک مینجمنٹ کو فروغ دیتے ہوئے دہلی ٹریفک پولیس قومی راجدھانی کی اہم سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت کا ریئل ٹائم ویو (اوپر سے منظر) حاصل کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کر رہی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس وجینتا گوئل آریا نے یہ اطلاع دی۔

گوئل آریا نے بتایا کہ ٹریفک کی حقیقی وقت کی صورت حال کا جائزہ لینے، جام والی جگہوں کی شناخت کرنے اور وقت پر ضروری اقدامات کرنے کے لیے اہم چوراہوں، مرکزی سڑکوں اور جام کے شکار کوریڈور پر ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ اوپر سے نگرانی کرنے سے ٹریفک ٹیموں کو جام کی صورت حال پر نظر رکھنے اور گاڑیوں کی آمد و رفت کو رواں دواں بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بین ریاستی سرحدی مقامات اور ان جگہوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔ ڈرون سے ملنے والی معلومات سے قطاروں کی لمبائی اور پھیلاؤ کا اندازہ لگانے، جام والے مقامات کی شناخت کرنے اور زمینی سطح پر بہتر نظم و ضبط اور ٹریفک ہٹانے کی حکمت عملی بنانے میں مدد ملتی ہے۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.