Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے کامولانا ارشد مدنی کاالزام

جمعیۃعلماء ہند کے صدر کہا : بلڈوزر انصاف نہیں انتقام اور نفرت کی سیاست کی علامت

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
وقف ترمیمی بل کے خلاف قانونی جدوجہد جاری رکھنے کا مولانا ارشد مدنی کا اعلان

نئی دہلی، جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ملک کے حالات اس وقت انتہائی تشویشناک ہیں۔ریلیز کے مطابق انہوں نے دعوی کیا کہ آئین اور جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اور اقلیتوں خاص طورپر مسلمانوں پر عرصئہ حیات تنگ کردیا گیا ہے ۔ امتیاز ، ناانصافی اور نفرت کا سلسلہ انتہا کو پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں اقتدار میں بیٹھے لوگ خود کو ہی قانون سمجھنے لگے ہیں اور آمریت ان کے مزاج کا حصہ بنتی جارہی ہے ۔ دستور کی روح کو مجروح کیا جا رہا ہے اور جمہوری اداروں کو کمزور کیا جارہا ہے ، ملک تباہی کے آخری نشان کو چھو رہا ہے جس کے سنگین نتائج ملک کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔مولانا مدنی نے کہا کہ بلڈوزر آج انصاف کا نہیں بلکہ انتقام، تعصب اور نفرت کی علامت بن چکا ہے ۔ قانون اور عدالتوں کو نظر انداز کرکے عوام کے گھروں، دوکانوں اور عبادت گاہوں کو مسمار کرنا آئین کے خلاف ہے اور انصاف کے دوہرے پیمانے سے بدامنی اور تباہی کے راستے کھلتے ہیں۔ اگر حکومتیں عدالتوں کی جگہ بلڈوزر سے انصاف کرنے لگیں تو پھر قانون کی حکمرانی اور شہری حقوق کا کیا مطلب باقی رہ جاتا ہے ؟ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ بلڈوزور چلاکر کسی کا گھر توڑنا سزا نہیں جرم ہے ، عدالت نے کہا تھا کہ سرکار جج نہیں بن سکتی،قانونی اور غیرقانونی تعین عدلیہ ہی کرے گی۔

مولانا مدنی نے کہا کہ جن مدارس اور مساجد پر آج بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں، انہی اداروں کے علماء نے انگریز استعمار کے خلاف 1803 ء میں جہاد آزادی کا فتویٰ دیا اور پھراس کے نتیجے میں جنگ آزادی کے متوالوں نے تحریک آزادی کی قیادت کی اور ملک کی آزادی کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ آج انہی اداروں کو تعصب اور نفرت کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔گذشتہ کچھ برسوں میں حکومت سے فرقہ پرستوں کی کھلی حمایت اور قانونی اداروں کی خاموشی سے جس طرح نفرت کی سیاست کو بڑھاوا ملا ہے اس سے ان صدیوں پرانی اقدار کو نقصان پہنچا ہے جو ملک کی صدیوں پرانی تہذیب اور روایت کا حصہ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں سے حب الوطنی کی سند وہ لوگ مانگ رہے ہیں جن کے اجداد کے انگریز حکومت سے معافی نامے اور مصالحت کے واقعات درج ہیں، جبکہ مسلمانوں کے اکابر نے ملک کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں، جیلیں کاٹیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ان حالات کے پیش نظر 14اور 15مئی کو جمعیۃعلماء کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہواتھا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف مذاہب کے درمیان باہمی رواداری، احترامِ انسانیت اور بقائے باہمی کے فروغ کیلئے ہر سطح پر ‘تحریک ہندو مسلم اتحاد پروگرام کئے جائیں گے ۔

Recent News

اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب کی اجازت طلب کرنے والی عرضی خارج

August 25, 2026
چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش  نظر  درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

August 25, 2026
مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

مدھیہ پردیش میں 600 کروڑ کا گھوٹالہ!

August 25, 2026
چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

چینی کے بعد اب پیاز بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر

August 24, 2026
مہاراشٹر کے  سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ- 3نوائیدہ کی جھلس کر موت

مہاراشٹر کے سرکاری اسپتال میں آتشزدگی کا درد ناک حادثہ- 3نوائیدہ کی جھلس کر موت

August 24, 2026
’فرسٹ اے سی کوچ‘ میں چوہے نے ریٹائرڈ افسر کی  ناک کتر دی

’فرسٹ اے سی کوچ‘ میں چوہے نے ریٹائرڈ افسر کی ناک کتر دی

August 24, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.