Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو Front Urdu

تہواروں کے پیش نظر بینک کی چھٹیاں آج سے شروع

بینک چھٹیاں مختلف ریاستوں اور شہروں میں مقامی تہواروں اور چھٹیوں کی بنیاد پر الگ الگ ہوں گی

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 year ago
تہواروں کے پیش نظر بینک کی  چھٹیاں آج سے شروع

ملک میں تہواروں کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ دُرگا پوجا، دسہرہ، دیوالی اور چھٹھ آنے والے ہیں۔ ستمبر کے آخری دو دن باقی ہیں اور اکتوبر کا نیا مہینہ شروع ہونے والا ہے۔ پیر سے شروع ہونے والا ہفتہ چھٹیوں سے بھرا ہوا ہے۔ 29 ستمبر سے 5 اکتوبر تک پورے ہفتے بینک بند رہیں۔ بینک بند رہنے کی وجہ سے چیک کلیئرنس، ڈرافٹ بنانے، قرض یا پاس بک سے متعلق کام منسوخ رہیں گے۔جو صارف بینک شاخوں میں نقد جمع یا پیسہ نکالتے ہیں، انہیں نقد لین دین میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اس لیے بینک چھٹیوں سے پہلے نقد کا انتظام کرنا سب سے بہتر ہوگا۔ حالانکہ بینک میں چھٹیوں کے دوران آن لائن لین دین، یو پی آئی وغیرہ میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

ریزرو بینک آف اںڈیا (آر بی آئی) کے ذریعہ جاری بینک چھٹیوں کی فہرست کے مطابق 29 ستمبر سے 5 اکتوبر تک بینک بند رہیں گے، حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ یہ چھٹیاں پورے ملک کے بینکوں پر نافذ نہیں ہوں گی۔ بینک چھٹیاں مختلف ریاستوں اور شہروں میں مقامی تہواروں اور چھٹیوں کی بنیاد پر الگ الگ ہوں گی۔ اکتوبر 2025 میں مہانومی، دسہرہ، دیوالی، بھائی دوج اور چھٹھ پوجا جیسے اہم تہواروں کی وجہ سے عوامی بینک چھٹیاں ہوں گی۔

پیر 29 ستمبر کو اگرتلا، کولکاتا اور گوہاٹی میں بینک بند رہیں گے۔ دُرگا پوجا کے مہاشسٹی کے موقع پر ان شہروں میں بینک بند رہیں گے۔ منگل 30 ستمبر کو اگرتلا، بھونیشور، گوہاٹی، جے پور، کولکاتا، پٹنہ اور رانچی سمیت زیادہ تر شہروں میں بینک بند رہیں گے۔ مہا اشٹمی کی وجہ بینک بند رہیں گے۔

یکم اکتوبر بدھ کو اگرتلا، بنگلورو، بھونیشور، چنئی، گنگٹوک، ایٹانگر، کانپور، کوچی، کوہیما، کولکاتا، لکھنؤ، پٹنہ، رانچی، شیلانگ اور ترویندرم جیسے شہروں میں بینک بند رہیں گی۔ مہانومی اور دسہرہ اور وجے دشمی کی وجہ سے ان شہروں میں بینک بند رہیں گے۔

گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر جمعرات کو ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔ جمعہ اور ہفتہ 3 اور 4 اکتوبر کو گنگٹوک میں درگا پوجا کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ اتوار 5 اکتوبر کو ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے ملک بھر میں بینک بند رہیں گے۔

Recent News

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

گیانیش کمار کے استعفے تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان

October 9, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

ٹرین خدمات اور میٹرو اسٹیشنوں کو بند نہ کیا جائے

October 9, 2026
تہواروں کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوےسرگرم

مظاہرہ سے قبل ریلوے نے دہلی آنے والی سبھی میل-ایکسپریس ٹرینوں کو کیا رد

October 9, 2026
سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو  چوکس رہنے کا مشورہ

سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو چوکس رہنے کا مشورہ

October 9, 2026
بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

ادویات کی فروخت بڑھانے کے لیے ڈاکٹروں کو تحائف دینے پرسپریم کورٹ سخت

October 9, 2026
معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.