Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

قرآن پاک، شری گرو گرنتھ صاحب، بھگود گیتا، بائبل اور دیگر مقدس کتابوں کی بے ادبی کے واقعات میں بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر شامل کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
بھگونت مان حکومت نے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی

چندی گڑھ :پنجاب کی بھگونت مان حکومت نے پیر (14 جولائی) کو ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دے دی ہے۔ اس بل کے مطابق قرآن پاک، شری گرو گرنتھ صاحب، بھگود گیتا، بائبل اور دیگر مقدس کتابوں کی بے ادبی کے واقعات میں بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر شامل کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا۔ ساتھ ہی قصورواروں کو عمر قید تک کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ اس بل کے متعلق وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ ’’آج چنڈی گڑھ میں پنجاب کابینہ کی اہم میٹنگ بلائی گئی، جس میں تمام مذہبی کتابوں کی بے ادبی کے معاملوں میں سخت سزا کو یقینی بنانے کے لیے ’انسداد جرم برائے پنجاب پاکیزہ صحیفہ بل 2025‘ کو منظوری دی گئی۔‘‘

پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’اس قانون کے نفاذ سے ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، امن و آشتی اور بھائی چارے کے احساس کو مزید تقویت ملے گی۔ ہمارے لیے مذہبی کتابوں کا احترام سب سے ضروری ہے۔‘‘ واضح ہو کہ وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے پہلے ہی کہا تھا کہ ریاستی حکومت مجوزہ قانون کے لیے تمام فریقین اور مذہبی اداروں کی رائے لے گی۔

واضح ہو کہ پنجاب میں ایک عرصہ سے بے ادبی قانون کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بے ادبی کے مقدمات میں خصوصی عدالتیں قائم کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ قصورواروں کو پیرول نہیں دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے دفتر کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں مقدس شری گرو گرنتھ صاحب اور دیگر مقدس کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات نے لوگوں کے دلوں کو گہرا ٹھیس پہنچایا اور معاشرے میں بے چینی کی کیفیت بھی پیدا کر دی تھی۔

Recent News

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

لکھنؤ یونیورسٹی میں مسجد کا گیٹ بند کرنے پرہنگامہ

February 23, 2026
کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

کشمیر میں موسم کے پیٹرن میں تبدیلی کا اشارہ

February 22, 2026
ٹرمپ کی  جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 سے15دنوں کی ڈیڈ لائن

February 22, 2026
ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس کا تلخ تبصرہ

February 21, 2026
لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی  سخت تنقید

لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرے پرتیجسوی یادو کی سخت تنقید

February 21, 2026
ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

ہند-امریکہ معاہدہ پر راہل گاندھی کا سخت حملہ

February 20, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.