Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 weeks ago
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

حیدرآباد۔ :ریاست تلنگانہ میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR کے دوران ووٹرس کے ناموں کی مبینہ غیر قانونی منسوخی کا معاملہ ایک شدید سیاسی بحران اور ہنگامے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اسمبلی حلقہ مشیرآباد میں قواعد کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے فرضی فارم ۔ 7 کے ذریعہ اہل ووٹرس کے نام منسوخ کرنے کی کوشش پر چکڑپلی پولیس نے بی جے پی کے بوتھ لیول ایجنٹ ایس بالا چندر کے خلاف باقاعدہ کریمنل کیس درج کرلیا ہے۔ جعلی اور پہلے سے پرنٹ شدہ فارم۔ 7 کے غلط استعمال پر ریاست تلنگانہ میں درج ہونے والا یہ پہلا ایف آئی آر ہے جس کے بعد سیاسی حلقوں بالخصوص بی جے پی کی صفوں میں زبردست کھلبلی مچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 28 ستمبر کو بی جے پی کے قائد بالا چندر نے اسمبلی حلقہ مشیرآباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر 210 پر تعینات بوتھ لیول آفیسر کے پاس پیشگی پرنٹ شدہ 30 عدد فارم ۔ 7 درخواستیں جمع کروانے کی کوشش کی تاکہ ووٹر لسٹ سے 30 اہل شہریوں کے نام خارج کروائے جاسکے تاہم چوکس الیکشن عملے اور بی ایل او ن ے شک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے فارمس کو لینے سے صاف انکار کردیا۔ ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی کے واضح احکامات ہیں کہ ووٹر لسٹ میں جھوٹے سرٹیفکیٹس یا جعلی معلومات کے ذریعہ ردوبدل کی کوشش کرنے والوں کے خلاف بلا لحاظ عہدہ سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ مشیرآباد کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر ٹی پروین کمار ریڈی نے مکمل قانونی رائے حاصل کرنے کے بعد چکڑپلی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی۔ چکڑپلی پولیس نے ملزم ایس بالا چندر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 217 ، دفعہ (2)318 اور عوامی نمائندگی کا قانون 1950 کی دفعہ 31 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Recent News

بیکٹیریل انفیکشن کے علاج میں اہم پیش رفت

حکومت کے نکمے پن کی سزا عوام کو مل رہی ہے-کانگریس

October 29, 2026
ٹرینوں میں اب رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک موبائل چارج ممنوع

ٹرینوں میں اب رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک موبائل چارج ممنوع

October 28, 2026
شیئر بازار میں جیو پلیٹ فارمز کی شاندار انٹری

شیئر بازار میں جیو پلیٹ فارمز کی شاندار انٹری

October 28, 2026
سونیا گاندھی کی خودنوشت کی اشاعت 10 نومبر کو

سونیا گاندھی کی خودنوشت کی اشاعت 10 نومبر کو

October 27, 2026
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی  غیر معمولی کامیابی

جامعہ میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے احتجاج 16ویں روز بھی جاری

October 27, 2026
جموں و کشمیر میں کابینہ کی توسیع، 4 نئے وزراء نے  اٹھایاحلف

جموں و کشمیر میں کابینہ کی توسیع، 4 نئے وزراء نے اٹھایاحلف

October 27, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.