Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو کاروبار

نئے سال میں بڑھ جائیں گی کار کی قیمتیں

ملک کی زیادہ تر  کمپنیوں  نے جنوری 2025 سے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 years ago
نئے سال میں بڑھ جائیں گی  کار کی قیمتیں

نئی دہلی :اخراجات میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا حوالہ دیتے ہوئے ملک کی زیادہ تر  کمپنیوں  نے جنوری 2025 سے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ملک کی سب سے بڑی مسافر گاڑیاں بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ نے نئے سال میں قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ماروتی سوزوکی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کی گاڑیوں کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

مسافر گاڑیاں بنانے والی دوسری بڑی کمپنی ہیونڈائی موٹر نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ قیمتوں میں 25 ہزار روپے تک اضافہ کرے گی۔ تاہم، کوریائی کار ساز کمپنی نے کوئی مخصوص رقم یا فیصد ظاہر نہیں کیا ہے جس کے ذریعے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ مشہور SUVs جیسے Hyundai Creta، Xeter، Venue، Tucson اور Alcazar کی قیمتیں بڑھیں گی۔ مہندرا اینڈ مہندرا نے کہا کہ نئے سال میں اس کی مصنوعات کی قیمتوں میں بھی تین فیصد اضافہ ہوگا۔

ہندوستان میں جے ایس ڈبلیو گروپ کی ملکیت والی ایم جی موٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے سال میں اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی۔ کار ساز کمپنیوں نے بتایا کہ ماڈل کے لحاظ سے قیمت میں تین فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں ہوگا۔ کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ ان پٹ لاگت اور دیگر بیرونی عوامل اہم قرار دیا ہے۔

مرسڈیز بینز اور دیگر لگژری کار ساز اداروں نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2025 سے اپنی کاریں بڑھی ہوئی قیمتوں پر پیش کریں گے۔ مرسڈیز بینز نے اپنی کاروں کی قیمتوں میں تین فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ بی ایم ڈبلونے بھی 2025 سے اسی طرح کی قیمتوں میں تین فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ آڈی انڈیا نے بھی ہندوستان میں اپنے پورے پورٹ فولیو کی قیمت میں تین فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔

Recent News

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.