Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے پریکٹیکل امتحانات آج سے شروع

10ویں بورڈ تھیوری کے امتحان 15 فروری سے 18 مارچ 2025 تک منعقد کئے جایئں گے۔ جبکہ 12ویں بورڈ کے تھیوری امتحانات 15 فروری سے 4 اپریل 2025 تک ہوں گے

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 years ago
سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے پریکٹیکل امتحانات آج سے شروع

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 2025 کے لیے 10ویں اور 12ویں بورڈ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سی بی ایس ای کے مطابق 10ویں اور 12ویں جماعت کے پریکٹیکل امتحانات یکم جنوری 2025 سے یعنی آج سے شروع ہوں گے اور 14 فروری 2025 تک جاری رہیں گے۔ اس دوران طلباء کا داخلی یعنی انٹرنل اسیسمنٹ بھی کیا جائے گا۔
سی بی ایس ای کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق، 10ویں بورڈ تھیوری کے امتحان 15 فروری سے 18 مارچ 2025 تک منعقد کئے جایئں گے۔ جبکہ 12ویں بورڈ کے تھیوری امتحانات 15 فروری سے 4 اپریل 2025 تک ہوں گے۔ طلباء کو اپنے پریکٹیکل امتحانات اور امتحان میں داخلی اسیسمنٹ کے نمبر سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے طلباء سی بی ایس ای کی آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔
سی بی ایس ای نے پریکٹیکل امتحانات اور انٹرنل اسیسمنٹ کے لیے کچھ اہم رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ تمام طلباء کو یاد رکھنا چاہیے کہ انہیں متعلقہ مضمون کے پریکٹیکل امتحان میں شرکت کرنا ہو گی کیونکہ دوبارہ کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا۔ اگر کسی طالب علم کو کسی قسم کی پریشانی ہو تو وہ اپنے متعلقہ اسکولوں سے رابطہ کر سکتا ہے۔
پریکٹیکل امتحان کے دوران طلباء کے لیے سی بی ایس ای کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ طلباء کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ کسی بھی امتحان لینے والے کے ساتھ بات چیت یا اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کریں۔ اگر کوئی طالب علم ایسا کرتا ہے تو اس کی اطلاع متعلقہ علاقائی دفتر کو دی جائے گی جس میں مکمل معلومات، دستاویزات اور گواہوں کے بیانات شامل ہوں گے۔
سی بی ایس ای کے رہنما خطوط کے مطابق، بورڈ 10ویں جماعت کے لیے کسی بیرونی امتحان لینے والوں کی تقرری نہیں کرے گا۔ جبکہ 12ویں کلاس کے پریکٹیکل امتحان کے لیے سی بی ایس ای کی طرف سے ایکسٹرنل ایگزامینرز یعنی بیرونی امتحان لینے والوں کو کا تقرر کیا جائے گا۔ 12ویں کا پریکٹیکل امتحان صرف ان امتحان لینے والوں کی موجودگی میں لیا جائے گا۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.