Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

اب درآمد کنندہ کو بل آف انٹری داخل کرنے کی تاریخ سے 2 ماہ کے اندر خام چینی کو ریفائن کر کے سفید چینی کی شکل میں گھریلو بازار میں فروخت کرنا ہوگا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
1 month ago
چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش  نظر  درآمدات کے اصولوں میں تبدیلی

چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے عوام کو فکر میں ڈال دیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں اس کے لیے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں، کیونکہ بڑی مقدار میں چینی تیار کرنے میں استعمال ہونے والے گنے سے ایتھنول تیار کیا جا رہا ہے۔ اس ایتھنول کا استعمال ای-20 پٹرول بنانے میں ہو رہا ہے۔ ان الزامات کے درمیان مرکزی حکومت نے خام چینی کی درآمد کے قوانین میں تبدیلی کر دی ہے۔ اب ہر 2 ماہ میں ریفائنڈ چینی کی فروخت لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب ٹی آر کیو یعنی ’ٹیرف ریٹ کوٹا‘ کے تحت درآمد کی گئی خام چینی کو مقررہ تاریخ تک فروخت کرنے کے بجائے ہر شپمنٹ کے لیے الگ الگ مدت مقرر ہوگی۔

حکومت کی ہدایت کے مطابق اب درآمد کنندہ کو بل آف انٹری داخل کرنے کی تاریخ سے 2 ماہ کے اندر خام چینی کو ریفائن کر کے سفید چینی کی شکل میں گھریلو بازار میں فروخت کرنا ہوگا۔ پہلے اس کے لیے 31 اکتوبر 2026 کی ایک مقررہ آخری تاریخ تھی۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت نے 10 لاکھ ملین ٹن خام چینی کے ٹی آر کیو درآمد سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت برائے امورِ صارفین، خوراک و عوامی تقسیم کے اعداد و شمار کے مطابق 20 جولائی کو چینی کی خوردہ قیمت 48.18 روپے فی کلو تھی، جبکہ 20 اگست تک یہ بڑھ کر 55.70 روپے فی کلو پہنچ گئی۔ مطلب صاف ہے کہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 7.52 روپے فی کلو یعنی تقریباً 15.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں اس تیزی نے مہنگائی کا سامنا کر رہی عوام کے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.