Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سنبھل میں نمازِ جمعہ کی تیاری کے دوران افرا تفری

بھگوا گمچھا کندھے پر ڈالے اور پیشانی پر تلک لگائے ایک نوجوان مسجد کی سیڑھیوں تک پہنچ گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 years ago
سنبھل میں نمازِ جمعہ کی تیاری  کے دوران افرا تفری

اتر پردیش کے سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے پاس آج اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب بھگوا گمچھا کندھے پر ڈالے اور پیشانی پر تلک لگائے ایک نوجوان مسجد کی سیڑھیوں تک پہنچ گیا۔ جب وہ مسجد کے پاس پہنچا تب نمازِ جمعہ شروع ہی ہونے والی تھی۔ اس نوجوان کو دیکھ کر مسجد میں داخل ہو رہے نمازی حیران رہ گئے اور ایک گھیرا بنا لیا۔ پھر پولیس نے اس بھگوا گمچھا والے نوجوان کو حراست میں لے کر تھانے کی طرف لے گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج نمازِ جمعہ کے پیش نظر جامع مسجد کے پاس پولیس فورس کی تعیناتی تھی۔ پولیس فورس کی موجودگی میں ہی نمازِ جمعہ ادا کی گئی، لیکن اس سے قبل ایک ہندو نوجوان کی مسجد کے قریب پہنچنے سے حالات کچھ کشیدہ ہو گئے۔ حالانکہ پولیس نے اسے حراست میں لے کر معاملہ بگڑنے سے بچا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نماز کے لیے لوگ 12 بجے سے ہی مسجد میں پہنچنے لگے تھے۔ تقریباً 1.20 بجے ایک نوجوان بھگوا گمچھا پہنے اور پیشانی پر تلک لگائے پولیس فورس کی تعیناتی کے باوجود جامع مسجد کی سیڑھیوں تک پہنچ گیا۔ یہ دیکھ کر کچھ نمازی ناراض ہوئے اور اسے پکڑنے ہی والے تھے کہ پولیس نے وہاں پہنچ کر حالات کو سنبھالا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس ہندو نوجوان کو پکڑ کر سیدھے کوتوالی لے گئی جہاں اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ایسی بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ نوجوان شراب کے نشے میں تھا اور وہ یوں ہی اِدھر اُدھر گھومتا رہتا ہے۔ اس درمیان سنبھل کے اے ایس پی شریش چندرا نے میڈیا کو بتایا کہ ’’نوجوان اسی محلے کا ہے۔ وہ عام راستے سے جا رہا تھا، اسی دوران اسے روکا گیا۔ اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے جس کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ابھی تک جو جانکاری ملی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر معذور شخص ہے۔ وہ اسی علاقے کا رہنے والا ہے اور عام راستے پر ہی جا رہا تھا جب اسے پکڑا گیا۔

Recent News

امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

بحیرۂ احمربحران میں شدّت !سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

September 16, 2026
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان جاری

عازمین حج کی طبی جانچ کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.