چیف جسٹس بھوشن رام کرشن گوئی نے 22 جولائی کو طلاق کے ایک کیس کی سماعت کے دوران خاتون کو سخت سرزنش کی، جو شوہر سے 12 کروڑ روپے، بی ایم ڈبلیو کار اور ممبئی میں گھر کا مطالبہ کر رہی تھی۔ عدالت نے کہا کہ صرف 18 ماہ کی شادی میں اتنا بڑا مطالبہ ناقابلِ قبول ہے۔ سی جے آئی نے خاتون کو یاد دلایا کہ وہ ایک تعلیم یافتہ آئی ٹی پروفیشنل اور ایم بی اے گریجویٹ ہیں، انہیں نوکری کرنی چاہیے نہ کہ شوہر پر انحصار کرنا۔ خاتون نے کہا کہ شوہر نے انہیں ذہنی مریض قرار دیا ہے، جس پر عدالت نے جواب دیا کہ وہ شوہر کے والد کی جائیداد پر دعویٰ نہیں کر سکتیں۔ شوہر کی وکیل مادھوی دیوان نے بتایا کہ خاتون کے پاس دو کار پارکنگ ہیں اور بی ایم ڈبلیو بھی پرانی اور ناکارہ ہے۔ عدالت نے خاتون کو یا تو مکان یا 4 کروڑ روپے لینے کا مشورہ دیا اور نوکری تلاش کرنے کو کہا۔
Read more on qaumitanzeem.com







