Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو عالمی خبریں

امریکہ-ایران امن معاہدہ تقریباً طے

جلد کھولی جائے گی آبنائے ہرمز! ٹرمپ نے کیا بڑا دعویٰ

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
امریکہ-ایران امن معاہدہ تقریباً طے

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران ایک بڑے امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ اس بات چیت میں مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے کئی رہنماؤں کے ساتھ ہوئی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد اہم پیشرفت ہوئی۔ ہفتہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘  پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ، ایران اور خطے کے کئی ممالک کے درمیان معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے اوراب صرف کچھ آخری باتیں باقی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ’’میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہوں، جہاں ابھی ہماری سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود، متحدہ عرب امارات کے محمد بن زاید النہیان، قطر کے امیر تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی، وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمن بن جاسم بن جابر الثانی، قطر کے وزیر علی بن احمد الثانی، پاکستان کے عاصم منیر احمد شاہ، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان، مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبد اللہ دوئم اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی۔ یہ بات چیت ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان امن کے حوالے سے مفاہمت کی یاد داشت (ایم او یو) پر مرکوز تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ حالیہ مہینوں میں ایران اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے ان کی سب سے بڑی سفارتی پہل ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ، ايران اور مذكورہ دوسرے ممالك كے درميان ہونے والا معاہدہ تقريباً طے ہوچکا ہے، صرف حتمی منظوری باقی ہے. ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بھی الگ سے بات کی اور وہ بھی بہت اچھی رہی۔

ٹرمپ کے مطابق اب بات چیت معاہدے کی شرائط اور تفصیلات پر چل رہی ہے۔ معاہدے کی حتمی تفصیلات اور باریکیوں پر تبادلہ خیال جاری ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹرمپ کے بیان کا سب سے اہم حصہ آبنائے ہرمز سے متعلق تھا۔ یہ ایک انتہائی اہم آبی گزرگاہ ہے جہاں سے دنیا کے بڑے حصے کا تیل گزرتا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ’’سمجھوتے کے کئی دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمز کو بھی کھولا جائے گا۔

Recent News

اتر پردیش میں خستہ حال  مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اتر پردیش میں خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

August 6, 2026
دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار  ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

دہلی میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ، لیکن معمولات زندگی درہم برہم

August 6, 2026
تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

تہواروں کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع

August 6, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

مارچ اور مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورسز کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ

August 5, 2026
گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

گڈکری کے حق میں آیا بامبے ہائی کورٹ کا فیصلہ

August 5, 2026
مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی کے معاملے پرراہل گاندھی کا حکومت پر سخت حملہ

August 5, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.