Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے وصال پر تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری

 پیرزادہ ارشد فریدی چشتی کی رسمِ دستاربندی نہایت وقار، روحانی فضا اور صوفیانہ روایات کے مطابق انجام پذیر 

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
2 months ago
پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے وصال پر تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری

فتح پور سیکری: عالمی شہرت یافتہ صوفی بزرگ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی درگاہ کے سجادہ نشین پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے وصال کے بعد درگاہ شریف میں تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ملک بھر سے مذہبی، سیاسی، سماجی، روحانی اور صوفی شخصیات کے علاوہ ہزاروں عقیدت مند درگاہ پہنچ کر مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ درگاہ کا ماحول سوگ، عقیدت اور دعاؤں سے معمور ہے، جہاں مرحوم کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ اتر پردیش اکھلیش یادو نے رئیس میاں چشتیؒ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی محبت، رواداری، بھائی چارے اور انسانی اقدار کے فروغ کے لیے وقف رکھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا انتقال صرف صوفی دنیا ہی نہیں بلکہ ہندوستان کی مشترکہ تہذیب اور روحانی ورثے کے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔

دوسری جانب، درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ میں روحانی روایت کے مطابق پیرزادہ ارشد فریدی چشتی کی رسمِ دستاربندی نہایت وقار، روحانی فضا اور صوفیانہ روایات کے مطابق انجام دی گئی۔ اس موقع پر آستانۂ عالیہ قادریہ کے سجادہ نشین سنوان قادری، خانقاہ فریدیہ حیدرآباد کے سجادہ نشین شجاع الدین شاہد فریدی اور دیگر معزز صوفیائے کرام موجود تھے۔ تقریب کے دوران نئے سجادہ نشین کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئیں اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنے اسلاف کی روحانی، دینی اور سماجی خدمات کے عظیم سلسلے کو اسی وقار، اخلاص اور صوفیانہ روایات کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر مختلف خانقاہوں کے سجادگان، مذہبی قائدین اور سماجی شخصیات نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رئیس میاں چشتیؒ نے اپنی پوری زندگی درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی روحانی روایات، بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور انسان دوستی کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی شخصیت محبت، انکساری، اعلیٰ اخلاق اور خدمتِ خلق کا عملی نمونہ تھی، جس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

Recent News

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ پر این ایس یو آئی کا تالی تھالی مارچ

September 17, 2026
میرا سر قلم کر دو، پھر بھی میں بی جے پی میں نہیں جاؤں گی :مہوا موئترا

امت شاہ کی میٹنگوں سے مسلم افسران کو باہر رکھنے کا مہوا موئتراکا الزام

September 17, 2026
امریکہ سے 18ہزار ہندوستانی سمیت  15 لاکھ تارکین وطن کی ملک بدری ممکن

ٹرمپ انتظامیہ کے ذریعہ فلسطینی لیڈران کو پریشان کیے جانے کا سلسلہ بدستور جاری

September 17, 2026
 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

 اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے والے  آیوش ملک کی شخصی آزادی بحال   

September 16, 2026
پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

پی ایف کوریج کے لیے ماہانہ تنخواہ کی حد 15,000 سے بڑھا کر 25,000کر دی گئی

September 16, 2026
یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

یو پی آئی چارج کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر – ان گزٹ نوٹیفکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

September 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.