Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

سرکاری تقریب میں نتیش کمار کی حرکت پر تنازعہ

تقرری نامہ حوالے کرتے وقت چیف منسٹر بہار نے خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹا دیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
4 months ago
سرکاری تقریب میں نتیش کمار  کی حرکت پر  تنازعہ

پٹنہ ۔ حکومت بہار کے  پٹنہ میں ایک پروگرام کی ویڈیو نے بڑا سیاسی تنازعہ چھیڑ دیا ہے جبکہ چیف منسٹر نتیش کمار کو کاغذات تقررات حوالے کرتے وقت ایک خاتون ڈاکٹر کا حجاب نکالتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ یہ واقعہ چیف منسٹر کی قیامگاہ پر منعقدہ تقریب میں پیش آیا جہاں نئے بھرتی کئے گئے آیوش ڈاکٹروں کو کاغذات تقررات تقسیم کئے جارہے تھے ۔ منتخب ڈاکٹروں میں شامل نصرت پروین اپنا مکتوب تقرر چیف منسٹر سے حاصل کرنے کیلئے آگے بڑھیں ۔ نتیش کمار نے مکتوب حوالے کرنے کے بعد خاتون کے ہیڈ اسکارف کی طرف اشارہ کیا اور اس تعلق سے کچھ پوچھا اور پھر کہا کہ اسے نکالدیں جب خاتون نے فوری اپنا حجاب نہیں نکالا تو چیف منسٹر نے خود آگے بڑھ کر حجاب نکال دیا ۔ اس حرکت پر نصرت پروین ظاہر طورپر شرمندہ معلوم ہوئیں اور کچھ لمحے اُنھیں بے چینی میں دیکھا گیا جبکہ وہاں موجود لوگ ہنس رہے تھے ۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا اور اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ یہ ویڈیو کلپ آن لائین شیئر کرتے ہوئے ناقدین نے چیف منسٹر کے رویہ پر سوال اُٹھایا ۔ ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ نتیش جی کو کیا ہوگیا ہے ؟ کیا اُن کا ذہنی توازن بالکل بگڑ چکا ہے ؟ یا نتیش بابو اب 100 فیصدی سنگھی بن چکے ہیں ؟

کانگریس پارٹی نے اس حرکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے نتیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کیاہے ۔ اس واقعہ کو افسوسناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کانگریس نے کہاکہ کسی چیف منسٹر کی طرف سے اس طرح کا برتاؤ ریاست میں خواتین کی سلامتی کے تعلق سے سنگین تشویش ظاہر کرتا ہے ۔ کانگریس نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں لکھا کہ اس بے شرمی کی حرکت کو دیکھئے ۔ جب ایک خاتون ڈاکٹر اپنا مکتوب تقرر لینے کے لئے آئی تو نتیش کمار نے اُس کا حجاب نکال دیا ۔ اگر ریاست میں اعلیٰ ترین عہدے پر فائز شخص کا عوامی تقریب میں اس طرح کا ناپسندیدہ برتاؤ ہوتا ہے تو سوچیئے کہ بہار میں خواتین کس طرح محفوظ ہوسکتی ہیں۔ نتیش کمار کو اس حرکت پر فوری مستعفی ہوجانا چاہئے ۔ اس طرح کا غلط برتاؤ ناقابل معافی ہے۔ دیگر اپوزیشن قائدین بشمول آر جے ڈی نے بھی چیف منسٹر پر تنقید کی اور اُن پر خواتین سے بدسلوکی اور کسی کی شخصی اور مذہبی شناخت ختم کرنے کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ۔

Recent News

اتر پردیش میں3 دنوں کے لیے ’لو‘ کا الرٹ جاری

اتر پردیش میں3 دنوں کے لیے ’لو‘ کا الرٹ جاری

April 26, 2026
ایئر انڈیا فلائٹ کی برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ

2 ماہ کی کشیدگی کے بعد تہران سے کمرشیل پروازوں کا آغاز

April 25, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

سبریمالہ میں خواتین کے داخلہ سے متعلق عرضی پر سماعت کے دوران مسلم خواتین کے مسجد جانے کا بھی ذکر

April 25, 2026
ریزرو بینک آف انڈیا نے  پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا  لائسنس منسوخ کر دیا

ریزرو بینک آف انڈیا نے پے ٹی ایم پیمنٹ بینک لمیٹڈ کا لائسنس منسوخ کر دیا

April 25, 2026
سمراٹ چودھری بہار کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

سمراٹ چودھری کو بہار اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل

April 24, 2026
پاکستان نے یو اے ای سے لیے گئے قرض کی آخری قسط ادا کر دی

پاکستان نے یو اے ای سے لیے گئے قرض کی آخری قسط ادا کر دی

April 24, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.