Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو قومی خبریں

پہلی بار ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ

مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں2027 کی مردم شماری کے لیے 11718 کروڑ روپے کا بجٹ منظور

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
7 months ago
پہلی بار ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ

مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں 2027 کی مردم شماری کے لیے 11718 کروڑ روپے کے بجٹ کو منظوری مل گئی ہے۔ پہلی بار ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے لیے 30 لاکھ ملازمین کو کام پر لگایا جائے گا۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعظم مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ میٹنگ میں 3 بڑے اور اہم فیصلے لیے گئے۔اشونی ویشنو نے کہا کہ سب سے پہلا فیصلہ ’مردم شماری 2027‘ سے متعلق ہے۔ مردم شماری، جو ملک کا بہت بڑا عمل ہے، اس کے لیے 11718 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ دوسرا فیصلہ ملک کے کوئلہ سیکٹر میں بڑے ریفارم سے متعلق ہے، اور یہ ہے ’کول سیتو‘۔ تیسرا فیصلہ کسانوں کے فلاح سے متعلق اٹھایا گیا ہے، جو ایک اہم قدم ہے۔

تفصیل بیان کرتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ 2027 سے ملک بھر میں مردم شماری ہوگی۔ یہ مردم شماری 2 مراحل میں ہوگی۔ پہلے مرحلہ میں ہاؤس لسٹنگ اور ہاؤسنگ مردم شماری ہوگی، جو اپریل سے ستمبر 2026 تک ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلہ کے تحت آبادی کی مردم شماری ہوگی، جو فروری 2027 سے ہوگی۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ مردم شماری کا ڈیجیٹل ڈیزائن ڈاٹا تحفظ کو توجہ میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

دوسرے فیصلے کے بارے میں تفصیل بیان کرتے ہوئے اشونی ویشنو نے کہا کہ ہندوستان کوئلہ کے پروڈکشن میں خود کفیلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 25-2024 میں ہندوستان نے تاریخی طور سے ایک ارب ٹن سے زیادہ کوئلہ کا پروڈکشن کیا ہے۔ پہلے کوئلہ کے امپورٹ پر ہمارا جو انحصار تھا، اب وہ تقریباً بہت کم ہو گیا ہے۔ کوئلہ کی برآمدات پر انحصار کم ہونے سے ہم نے 60 ہزار کروڑ روپے بچائے ہیں۔

 

Recent News

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

خلیجی ممالک ایران کی جانب سے حملوں پر شدید ناراض

July 17, 2026
کابینہ سکریٹری نے نیٹ  امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری،11.21 لاکھ امیدوار کامیاب

July 17, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

July 16, 2026
شیخ علی مقبرہ معاملہ میں آر ڈبلیو اے کو سپریم کورٹ کی  پھٹکار

اگر کسی تیسری زبان کو پڑھانا ہے، تو اس کا آغاز چھٹی جماعت سے ہی ہو- سپریم کورٹ

July 16, 2026
مغربی بنگال میں 46 لاکھ سے زائد نام ووٹر لسٹ سے ہٹانے کے لیے نشان زد

دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

July 16, 2026
ایران اور امریکا کے درمیان حالات بدستور کشیدہ

ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری

July 16, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.