Akhbarurdu Logo
  • Home
  • اردو خبریں
    • قومی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
X
  • Home
  • اردو خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • پریس ریلیز
  • Newspapers
Akhbarurdu Logo
  • Urdu Dictionary
  • Naat Online
  • Hajj 2025
  • Regional Newspapers
Home اردو ریاست دہلی

دہلی میں ‘ورک فرام ہوم’ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

بدھ اور ہفتے کے روز کے لئے نافذ ’ورک فرام ہوم‘ نظام کو اب فوری اثر سے واپس لے لیا گیا

Akhbar Urdu by Akhbar Urdu
3 months ago
دہلی میں ‘ورک فرام ہوم’ کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

دہلی حکومت نے قانونی نظم ونسق میں تبدیلی کرتے ہوئے  اپنے ملازمین کے لیے بدھ اور ہفتے کے روز نافذ کیے گئے ’ورک فرام ہوم‘ (ڈبلیو ایف ایچ) نظام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کی وزیراعلی ریکھا گپتا نے اس فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ راجدھانی میں معمول کے انتظامی کام کاج کو پہلے کی طرح ہموار کرنے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعلی ریکھا گپتا کی صدارت میں لیے گئے اس فیصلے کے تحت بدھ اور ہفتے کے روز نافذ ’ورک فروم ہوم‘ نظام کو اب فوری اثر سے واپس لے لیا گیا ہے۔

’ورک فرام ہوم‘ ختم کرنے کے ساتھ ہی دہلی حکومت نے جی این سی ٹی ڈی کے سبھی سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ نئے حکم کے مطابق سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے شام 6.30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دوسری جانب دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کا موجودہ ٹائم ٹیبل صبح 8:30 بجے سے شام 5 بجے تک پہلے کی طرح ہوگا۔ ایم سی ڈی دفاتر کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

سی ایم او نے کہا کہ اب جبکہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال تقریباً معمول پر آ چکی ہے تو ملازمین کو ہفتے میں 5 دن دفتر آنا ہوگا، ’ڈبلیو ایف ایچ‘ کی رعایت اب نہیں ملے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد انتظامیہ کے کام کاج کو مؤثر بنانا ہے۔ دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا نے اس سال مئی میں کئی اہم فیصلے لیے تھے۔ اس میں ہر ہفتے 2 دن ورک فرم ہوم، دفاتر کے اوقات میں تبدیلی اور اگلے ایک سال کے لیے سرکاری بیرون ملک سفر پر پابندی شامل تھی۔ یہ سبھی اقدامات سرکار کے ’میرا بھارت، میرا یوگدان‘ مہم کے تحت اٹھائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ’میرا بھارت، میرا یوگدان‘ مہم 10 مئی کو وزیر اعظم مودی کی اپیل کے بعد شروع کی گئی تھی۔ انہوں نے اہل وطن سے اپیل کی تھی کہ مغربی ایشیا بحران کے درمیان پٹرول ڈیزل کا استعمال کم کریں، غیر ضروری بیرون ملک کا سفر ملتوی کریں، سونے کی خریداری کم کریں اور ایندھن بچانے کے لیے دیگر اقدامات کریں۔

Recent News

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

معروف بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر نہیں رہے

October 8, 2026
پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

پاکبڑا واقع مصطفیٰ مسجد مقدمہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی کا کردار قابل تحسین – جمعیۃ علما ہند

October 8, 2026
تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

تلنگانہ میں بوگس فارم۔ 7 پر پہلا FIR درج، مشیرآباد میں 30 ووٹ خارج کرنے کی کوشش ناکام

October 8, 2026
آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں  25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

آر بی آئی کا بڑا فیصلہ، ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ

October 7, 2026
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف  ایف آئی آر

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف ایف آئی آر

October 7, 2026
جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

جموں و کشمیر حکومت نے عدالتی افسران کے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 62 سال کر دی

October 6, 2026
Urdu News:
National قومی خبریں Arab عرب ممالک World عالمی خبریں Education تعلیم Jobs روزگار
Indian Newspapers:
اردو বাংলা অসমীয়া
Arab Media:
Algeria الجزائر Bahrain البحرين Comoros جزر القمر Djibouti جيبوتي Egypt مصر Iraq العراق Jordan الأردن Kuwait الكويت Lebanon لبنان Libya ليبيا Mauritania موريتانيا Morocco المغرب Oman عمان Palestine فلسطين Qatar قطر Saudi Arabia السعودية Somalia الصومال Sudan السودان Syria سوريا Tunisia تونس U.A.E الإمارات العربيّة المتّحدة Yemen اليمن
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Indian Newspapers
Arab Media
Shop
Naat Online
Dictionary
Urdu News
Hindi News
English News
Urdu Unicode Converter
Krutidev Converter
Hosting
Akhbar Urdu Logo
  • About Us
  • Advertising
  • Contact Us
  • Sitemap
  • Disclaimer
  • Privacy Policy

All trademarks, trade names, service marks, copyrighted work, logos referenced herein belong to their respective owners/companies. Any Query Please write us

©akhbarurdu.com, Indian Urdu Media Info website.

  • Home Icon Home
  • News Icon News
  • Newspapers Icon Newspapers
  • Naat Icon Naat
  • Dictionary Icon Dictionary
No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.